انٹرٹینمنٹ

Rise & Fall 2: ’مجھ سے تھپڑ کھائے گا…‘ شہزاد پونا والا پر بھڑکیں پرینکا چاہر چودھری، روتے ہوئے بیان کیا درد

ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال 2‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے۔ شو سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں بی جے پی لیڈر شہزاد پونا والا اور اداکارہ پرینکا چاہر چودھری کے درمیان شدید بحث ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔معاملہ اس وقت زیادہ بڑھ گیا جب بحث کے دوران شہزاد نے پرینکا کو ’گولڈ ڈگر‘ کہہ دیا۔ اس کے بعد پرینکا شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے کیمرے کے سامنے ہی انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔

کیا ہے پورا تنازع؟

شو کے گھر میں کسی معاملے پر پرینکا نے شہزاد پونا والا کو ’مین چائلڈ‘ یعنی بچکانہ حرکتیں کرنے والا بڑا بچہ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ بات بڑھنے پر شہزاد نے پرینکا پر ’وکٹم کارڈ‘ کھیلنے کا الزام لگایا اور انہیں ’گولڈ ڈگر‘ تک کہہ دیا۔ یہ لفظ سنتے ہی پرینکا کافی جذباتی ہوگئیں اور روتی ہوئی نظر آئیں۔ پرینکا نے سب کے سامنے اپنی زندگی کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنے پورے خاندان کے اخراجات اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے 6 بہن بھائیوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھائے، ان کی شادیوں میں بھی تعاون کیا اور اپنے خاندان کے لیے گھر بھی بنوایا۔پرینکا نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کسی کا انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہنا انتہائی شرمناک اور توہین آمیز ہے۔

’زیادہ نہیں سدھرا تو مجھ سے تھپڑ کھائے گا‘

شہزاد کے تبصرے سے ناراض پرینکا نے بعد میں اداکارہ سوارا بھاسکر سے بات کرتے ہوئے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غصے میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر شہزاد نے خود کو نہیں سدھارا تو وہ کیمرے کے سامنے ہی ان سے تھپڑ کھائیں گے۔ پرینکا نے غصے اور مذاق کے انداز میں یہ بھی کہا کہ رات کے وقت اس شخص کی اتنی منفی توانائی ان کے آس پاس تھی کہ انہیں لگا شاید اسی وجہ سے سوارا کی طبیعت بھی خراب ہوئی ہوگی۔پرینکا نے شہزاد پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں لوگوں سے یہاں تک سننے کو ملا ہے کہ شہزاد ہر پارٹی سے پٹ کر ہی باہر نکلتے ہیں اور یہاں بھی ان کی عزت کا کچھ ایسا ہی حال ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…

3 hours ago

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

3 hours ago