انٹرٹینمنٹ

Situationship Controvers: ’’ہم ملینئیلز ہیں…جین زی کی طرح بات مت کرو…‘‘، ’سچویشن شپ‘ تنازع پر رکُل پریت نے شوہر جیکی بھگنانی کو کہہ دی بڑی بات

ممبئی: سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر کسی انٹرویو کی ایک چھوٹی سی بات بھی تیزی سے وائرل ہو جاتی ہے اور اس کا اصل مطلب پیچھے رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ جیکی بھگنانی اور رکل پریت سنگھ کے ساتھ ہوا۔

’سچویشن شپ‘ بیان پر تنازع
حال ہی میں جیکی بھگنانی نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں ایک بیان دیا، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ انہوں نے اپنے رشتے کو ’سچویشن شپ‘ قرار دیا، جس کے بعد صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

جیکی کا متنازع بیان
ایک گفتگو کے دوران جیکی نے کہا تھا کہ وہ اور رکل پریت سنگھ شادی شدہ ضرور ہیں، لیکن ان کا رشتہ ایک طرح کا ’سچویشن شپ‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیوی سے ہر بات کھل کر شیئر کرتے ہیں، یہاں تک کہ اگر ان کی کوئی سابق گرل فرینڈ فون کرے تو وہ اسے اسپیکر پر سناتے ہیں۔

رکُل کا مزاحیہ ردعمل
تنازع بڑھنے پر رکل پریت سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جیکی کو ہلکے پھلکے انداز میں ڈانٹتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے تم سے کتنی بار کہا ہے کہ ہم ملینئیلز ہیں، جین زی کی طرح عجیب الفاظ استعمال مت کرو۔‘‘

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیو میں رکُل کے تاثرات اور اندازِ گفتگو نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

جیکی کی صفائی اور معذرت
اسی ویڈیو میں جیکی بھگنانی بھی وضاحت دیتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور کہا کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھ لیا۔ اس پر رکُل نے کہا کہ وہ ان کے ارادے کو سمجھتی ہیں، مگر دنیا کو بھی حقیقت معلوم ہونی چاہیے۔

کیا ہے’سچویشن شپ‘؟
’سچویشن شپ‘ دراصل ’سچویشن‘ اور ’ریلیشن شپ‘ کا مجموعہ ہے۔ اس سے مراد ایسا رشتہ ہوتا ہے جو مکمل طور پر حالات پر منحصر ہو، جس میں کمٹمنٹ یا مستقبل کی واضح منصوبہ بندی ضروری نہیں ہوتی، اور فریقین پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہوتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

1 hour ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

1 hour ago