انٹرٹینمنٹ

Allu Arjun Deepfake Video Viral: کانگریس کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے سڑک پر نکلاپشپا اسٹار! وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

بھارت میں ڈیپ فیکس کا معاملہ کافی عرصے سے سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سے اسٹار ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ اب بھی نہیں رکا ہے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی اس سے بچ نہیں پائے۔ جس کے بعد دونوں نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ پشپا اسٹار اللو ارجن بھی ڈیپ فیک کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللو ارجن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جسے ڈیپ فیک بتایا جا رہا ہے۔

اللو ارجن کا کلپ وائرل ہو رہا ہے

لوک سبھا انتخابات شروع ہو چکے ہیں اور لیڈروں کی ریلیوں میں انتخابی مہم چلانے والی مشہور شخصیات کے ویڈیو سامنے آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیپ فیک ویڈیوز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ مشہور شخصیات کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں ۔جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ الیکشن کے دوران عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اب اداکار اللو ارجن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔جس میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کانگریس کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے اور یہ فرضی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اللو ارجن کھلی گاڑی میں کھڑے ہیں

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اللو ارجن کھلی گاڑی میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے آف وائٹ سوٹ پہنا ہوا ہے اور ان کے گلے میں کانگریس کا انتخابی نشان ہے۔ وہ لوگوں کو ہاتھ لہراکر خوش آمدید  کررہے ہیں اور ان کی بیوی سنیہا اس کے پاس کھڑی ہے۔ اللو ارجن کے ارد گرد بہت سے دوسرے لوگ نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس روڈ شو میں بھیڑ نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ‘اللو ارجن کانگریس کی مہم کے لیے میدان میں ہیں۔’

اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ اللو ارجن کانگریس کے لیے مہم نہیں چلا رہے ہیں، بلکہ یہ ویڈیو نیویارک کا ہے۔ سال 2022 میں، اللو ارجن انڈیا ڈے پریڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے نیویارک گئے تھے۔ وہاں اللو ارجن کو گرینڈ مارشل کے خطاب سے نوازا گیا۔ اللو ارجن نے خود وہاں سے کئی ویڈیوز شیئر کیے تھے۔ یہی نہیں، کپل نے نیویارک میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن بھی منایا۔ اس کی ویڈیو بھی انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اللو ارجن بہت جلد پشپا 2 میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر اور پوسٹر بھی کچھ عرصہ قبل جاری کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ آخری مرحلے میں ہے اور یہ 15 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں اللو ارجن کے ساتھ سری والی یعنی رشمیکا منڈنا بھی نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

4 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

5 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

5 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

5 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

6 hours ago