انٹرٹینمنٹ

Priyanka Chopra Jonas seen bleeding: ہالی ووڈ فلم ’دی بلف‘ کے سیٹ پر لہو لہان نظر آئیں پرینکا چوپڑا جونس، شیئر کی تصویر

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس جلد ہی ہالی ووڈ فلم ’دی بلف‘ میں نظر آئیں گی۔ ان دنوں وہ ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ’دی بلف‘ کے شوٹنگ سیٹ سے متعلق کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں ان کے چہرے پر خون نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی انگلیوں پر کٹ نظر آ رہے ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے، پرینکا چوپڑا نے ایک کیپشن بھی لکھا، ’’دی بلف کے سیٹ پر شوٹنگ کے آخری ہفتے کا خونی تفریحی وقت! جو لوگ نہیں جانتے، میں آپ کو بتاتی چلوں کہ میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوں اور یہ سب ایک دکھاوا ہے۔ 1800 کی دہائی میں سمندری لٹیروں کے جہازوں پر پرتشدد وقت تھا۔ یہ دیکھنا ناقابل یقین ہے کہ کس طرح فلم کے عملے کا ہر شعبہ تصور کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔ #MagicOfTheMovies۔”

اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں پرینکا اپنے میک اپ آرٹسٹ سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ جلے ہوئے بالوں کو کیسے ظاہر کرتی ہیں۔ اس جواب پر میک اپ آرٹسٹ نے پھلوں کو کچل کر پرینکا کے بالوں پر چھڑک دیتا ہے۔

’دی بلف‘ ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے جسے فرینک ای فلاورز اور جو بیلرینی نے مل کر لکھا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بھی ای فلاور نے کی ہے۔ اس فلم میں کارل اربن، اسماعیل کروز کورڈووا، صفیہ اوکلے گرین اور ویدانتن نائیڈو شامل ہیں۔

19ویں صدی کے کیریبین جزیروں پر مبنی اس فلم میں پرینکا نے ایک خاتون سمندری ڈاکو کا کردار ادا کیا ہے۔ جو اپنے خاندان کی حفاظت کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago