انٹرٹینمنٹ

Pankaj Udhas’ Journey: صرف51 روپے کے انعام سے شروع ہوا تھا پنکج ادھاس کا سفر، پھر غزل کی دنیا کے بن گئے بے تاج بادشاہ

بھارتی موسیقی کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک آواز مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس کی تھی۔ ان کی غزلیں لوگوں کے جذبات کی ترجمان ہوا کرتی تھیں۔ ان کی گائیکی میں ایسی مٹھاس تھی جو سیدھا دل کو چھو لیتی تھی۔ اس عظیم گلوکار کے سفر کی شروعات ایک چھوٹے سے اسٹیج اور صرف 51 روپے کے انعام سے ہوئی تھی۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی پوری توجہ موسیقی پر مرکوز

پنکج ادھاس نے راجکوٹ کی سنگیت ناٹک اکیڈمی میں طبلہ سیکھنا شروع کیا۔ بعد میں انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی بھی تربیت حاصل کی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی پوری توجہ موسیقی پر مرکوز رہی۔ انہوں نے ممبئی سے سائنس میں ڈگری بھی حاصل کی، لیکن ان کا اصل خواب موسیقی کی دنیا میں اپنی شناخت بنانا تھا۔ان کی زندگی کا سب سے خاص واقعہ بھارت-چین جنگ کے دوران پیش آیا۔ اس وقت ان کے بڑے بھائی منہر ادھاس کا ایک اسٹیج شو جاری تھا۔ ننھے پنکج نے اسٹیج پر جا کر ’’اے میرے وطن کے لوگوں‘‘ گیت گایا۔ ان کی آواز سن کر وہاں موجود ایک شخص اتنا جذباتی ہو گیا کہ اس نے اسٹیج پر ہی پنکج کو 51 روپے انعام میں دیے۔ آج یہ رقم چھوٹی لگ سکتی ہے، لیکن اُس دور میں یہ ان کے لیے بہت بڑی بات تھی۔

51 روپے زندگی کا پہلا اعزاز

پنکج ادھاس نے کئی انٹرویوز میں کہا تھا کہ وہی 51 روپے ان کی زندگی کا پہلا اعزاز تھے۔ موسیقی کی دنیا میں مقام بنانا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہوں نے طویل عرصے تک جدوجہد کی۔ انہیں فلموں میں پہلا موقع 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کامنہ‘ سے ملا۔ اگرچہ فلم کامیاب نہیں ہوئی، لیکن ان کی آواز لوگوں کو پسند آئی۔ اس کے بعد انہوں نے غزل گائیکی کی طرف قدم بڑھایا۔ غزل کو صحیح انداز اور جذبات کے ساتھ گانے کے لیے انہوں نے اردو بھی سیکھی۔ 1980 میں ان کا پہلا غزل البم ’آہٹ‘ ریلیز ہوا، جس نے انہیں نئی شناخت دی۔ اس کے بعد ’ترنم‘، ’محفل‘ اور ’نایاب‘ جیسے البمز آئے، جنہوں نے انہیں غزل کی دنیا کا بڑا نام بنا دیا۔ پھر 1986 میں فلم ’نام‘  کا مشہور گانا ’’چٹھی آئی ہے‘‘ آیا اور پنکج ادھاس راتوں رات اسٹار بن گئے۔ یہ گانا آج بھی لوگوں کی آنکھیں نم کر دیتا ہے۔26 فروری 2024 کو پنکج ادھاس اس دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago