انٹرٹینمنٹ

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نئی دہلی : بالی ووڈ کی ڈریم گرل اداکارہ نُسرت بھروچا سے متعلق ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ کام کے ساتھ تعطیلات گزارنے کے لیے بالی گئی تھیں، جہاں ان کے ساتھ ایک بدقسمت حادثہ پیش آیا اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔ اس وقت اداکارہ بالی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کیسی ہے نُسرت بھروچا کی طبیعت؟

اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نُسرت اس وقت بالی کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ حادثے میں انہیں چوٹ آئی ہے، جس کے بعد ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی جائے گی۔ٹیم نے کہا کہ فی الحال ان کی پہلی ترجیح نُسرت کی صحت ہے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ انہیں ضروری طبی سہولیات دستیاب ہوں۔ ٹیم بالی سے نُسرت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے، جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔ ٹیم کے مطابق چوٹ اور سرجری کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نُسرت کو صحت یاب ہونے اور مکمل آرام کے لیے وقت درکار ہوگا۔ آئندہ چند ہفتوں میں ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق وقت پر کام کی ذمہ داریاں پوری نہ کر پانے کی وجہ سے اداکارہ کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل

اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سبھی لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں نُسرت کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ انہیں علاج اور صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے مناسب وقت اور جگہ دی جائے۔ترجمان نے کہا کہ نُسرت کی صحت کے حوالے سے فکر مندی اور نیک خواہشات کے لیے سب کے شکر گزار ہیں۔ مناسب وقت پر اداکارہ کی صحت سے متعلق مزید معلومات بھی شیئر کی جائیں گی۔فی الحال نُسرت بھروچا کی صحت کے حوالے سے اس سے زیادہ کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ان کے مداح اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

’پیار کا پنچ نامہ‘ سے بنائی خاص پہچان

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘ اور ’پیار کا پنچ نامہ 2‘ سے اپنی خاص شناخت بنائی۔ اس کے بعد وہ ’سونُو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ اور ’ڈریم گرل‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ان فلموں میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ آنے والے وقت میں بھی نُسرت کئی بڑے فلمی منصوبوں کا حصہ بننے والی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

44 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

3 hours ago