انٹرٹینمنٹ

Fighter New Song Out: ‘فائٹر’ کا نیا گانا ‘ہیر آسمانی’ ہوا ریلیز، ایئر فورس پائلٹ بنے  ریتک روشن ۔دیپیکا پڈوکن کادکھا جذبہ

Fighter New Song Out:  شائقین کو ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم فائٹر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم میں ریتک روشن اور دیپیکا  پڈوکون کی جوڑی کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مداحوں میں فلم کے گانوں کو لے کر بھی کافی کریز ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  میکرز نے فلم کا ایک اور نیا گانا جاری کیا ہے۔

فائٹر کا نیا گانا ‘ہیر آسمانی’ ریلیز کردیا گیا

فائٹر کا نیا گانا ہیر آسمانی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد سے مداح اس کا انتظار کر رہے تھے۔ اب آخر کار یہ گانا بھی ریلیز ہو گیا ہے جوسننے میں  بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس گانے کو بی پراک نے اپنی آواز دی ہے۔ اس گانے میںریتک روشن، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، کرن سنگھ گروور اور فلم کے تمام اداکار فضائیہ کے پائلٹ کی یونی فوم میں نظر آ رہے ہیں۔ گانے میں فضائیہ کے تمام پائلٹوں کا اپنے مشن کے تئیں جذبہ صاف نظر آتا ہے۔

ریتک روشن نے اس گانے کے آغاز میں اپنا شرٹ لیس انداز دکھایا ہے۔ گانے میں مشن کے جذبے کے ساتھ ساتھ ریتک  روش اور دیپیکا  پڈوکون کی کیمسٹری بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ گانا کافی روح پرور لگتا ہے۔

فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے بھی اس گانے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہیر آسمانی ایک  ایسا ٹریک ہے  جو ایک ساتھ آنے والے ایئر ڈریگنس کے خصوصی دستے کے لیے وقف ہے۔ ہیر آسمانی کا موضوع فضائیہ کے ایک پائلٹ کے بارے میں ہے۔ جو آسمان سے اپنی غیر مشروط محبت اور جذبے کا اظہار کرتا ہے۔ ہیر اسمانی کا فلیور  بہت منفرد ہے۔

اس گانے کو بی پراک، وشال ددلانی اور شیکھر راوجیانی نے اپنی آوازیں دی ہیں۔ فلم کے بول کمار نے لکھے ہیں۔

فلم کب ریلیز ہوگی؟

‘فائٹر’ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم ہے۔ فلم کو مشترکہ طور پر Viacom 18 Studios اور Marflix Pictures پروڈیوس کیا ہے۔ فائٹر 25 جنوری 2024 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو فلم میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ انیل کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔ ان کے علاوہ اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور سنجیدہ شیخ بھی فلم کی اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

3 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

3 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

4 hours ago