شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔
نئی دہلی: دہلی کے وگیان بھون میں منگل کے روز منعقد ہونے والے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ 33 سال کے طویل کیریئر میں پہلی بار انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں مسلسل خبروں میں ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شاہ رخ خان کو ان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں شاندار اداکاری کے لیے ایوارڈ دیا۔ اسٹیج پر پہنچتے ہی پورا ہال تالیوں کی گونج سے گونج اٹھا۔ ایوارڈ لیتے وقت شاہ رخ خان نے حاضرین کو آداب اور نمستے کیا۔ وہ کالا اور سفید رنگ کے لباس میں نہایت شاندار نظر آ رہے تھے۔
شاہ رخ خان نے اس اعزاز کو اپنے کیریئر کا تاریخی لمحہ قرار دیا۔ اگست میں جب فاتحین کا اعلان ہوا تھا تو اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم اور خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی ان کے لیے فخر اور ذمہ داری دونوں لے کر آئی ہے۔ فلم ’جوان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے 1,160 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی اور حالیہ وقت کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شامل ہوئی۔
شاہ رخ کے ساتھ اداکار وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12’ویں فیل‘ میں شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ یہ فلم بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی جیت گئی۔
وہیں، رانی مکھرجی کو فلم ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ میں ان کی بہترین اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ ساڑی میں رانی مکھرجی نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اس سال بہترین اداکار کا اعزاز شاہ رخ خان اور وکرانت میسی دونوں کو دیا گیا ہے۔ وکرانت کو ان کی شاندار فلم ’12ویں فیل‘ کے لیے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ قوانین کے مطابق جب ایک ہی زمرے میں دو فنکار منتخب کیے جاتے ہیں تو انعامی رقم برابر حصوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ عام طور پر اس ایوارڈ کے ساتھ فاتح کو2 لاکھ روپے نقد، سونے کا کمل (گولڈن لوٹس) اور تعریفی سند دی جاتی ہے، لیکن اس بار یہ اعزاز مشترکہ ہونے کی وجہ سے دونوں اداکاروں کو صرف 1-1 لاکھ روپے ہی ملیں گے۔
نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ بھی سرخیوں میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پدوکون، رانی مکھرجی، جیدیپ اہلاوت، ارشد وارثی، سورو بھ شوکلا اور ابھے ورما نظر آئیں گے۔ فلم کے ولن کے طور پر ابھیشیک بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اداکار کرن ویر ملہوترا بھی اس پروجیکٹ سے جڑ چکے ہیں اور پولینڈ میں شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ میکرز اس فلم کو سال 2026 میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…