انٹرٹینمنٹ

Shilpa Shetty Richard Gere Kiss Case: رچرڈ گیر کس کیس میں شلپا شیٹی کو ملی 15 سال بعد بڑی راحت

Shilpa Shetty Richard Gere Kiss Case: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے پیرکو ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیرسے متعلق 2007 کے ایک فحش معاملے میں اداکارہ کو بری کرنے کے مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف شلپا شیٹی کی درخواست کو خارج کر دیا۔ رچرڈ گیئر نے 2007 میں ایک عوامی تقریب کے دوران شلپا شیٹی کو “کس”  کردلیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجسٹریٹ کورٹ کے فیصلے ریویزن پٹیشن کو ایکسٹرا سیشن جج ایس سی جادونے خارج کردیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی پورا فیصلہ ابھی تک قابل قبول نہیں ہے۔ شیلیپا شیٹی کو رچرڈ گیر نے راجستھان کے آرگنائز ایڈز ایویئرنیس پروگرام کے دوران کس کر لیا تھا۔ اس کے بعد جب یہ واقعہ سرخیوں میں آیا تولوگوں نے اس معاملے پر لوگوں نے  کہا کہ یہ ہمارے ملک کا کلچر نہیں ہے۔

عدالت نے کیا تھا بری

جنوری 2022 میں مجسٹریٹ کورٹ نے شلپا شیٹی کو یہ کہتے ہوے بری کردیا کہ وہ رچرڈ گیر کی حرکت تھی،

شلپا شیٹی اور رچرڈ گیر کے اس معاملے نے  کافی سرخیوں بٹوریں تھیں . اس واقع کے بعد ملک میں ہی نہیں بلکہ  غیر ممالک کے لوگوں نے بھی  اس ہالی ووڈ ایکٹر رچرڈ گیر کو بہت زیادہ کریٹائزڈ بھی کیا تھا۔ اس کے ساتھ  کچھ تنظیموں نے شلپا شیٹی کو بھی اس معاملے پر نہیں بخشا تھا۔

راجستھان کے منڈاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس میں شلپا شیٹی اور رچرڈ  گیرکے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 292، 293 اور 294 اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ویمن ایکٹ کے تحت درج کی گئی تھی۔ سال 2017 میں سپریم کورٹ نے کیس کو ممبئی منتقل کر دیا تھا جس کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے اس کی سماعت کی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

57 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago