انٹرٹینمنٹ

Mrunal Thakur: مرنال ٹھاکر نے شادی کی افواہوں پر توڑی خاموشی،کہا- میں ابھی سنگل ہوں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر نے اپنی شادی اور رشتے سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر آخرکار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘دو دیوانے شہر میں’ کی پروموشن کے دوران مرنال ٹھاکر نے واضح کیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور زندگی میں نئے رشتے کے لیے تیار ہیں۔یہ انکشاف اکشے کمار کے مقبول گیم شو ‘ویل آف فارچیون’ کے آئندہ ایپی سوڈ میں ہوا، جہاں فلم کی پوری ٹیم بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔ شو کے دوران اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں مرنال  ٹھاکرسے ان کے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر مرنال نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں ابھی سنگل ہوں اور منگل ہونے کے لیے تیار ہوں۔” ان کے اس جواب پر شو میں موجود ناظرین اور میزبان نے بھی خوشگوار ردعمل دیا، جس سے ماحول مزید دلچسپ ہو گیا۔

مرنال ٹھاکر کا یہ بیان خاص طور پر اس لیے اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنوش کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا۔ دونوں کی مبینہ دوستی اور ممکنہ شادی کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی تھیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرنال  ٹھاکرکے واضح بیان نے ان تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس وضاحت کے بعد مداحوں کو اداکارہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں حقیقت معلوم ہو گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  فلم ‘دو دیوانے شہر میں’ کو لے کر بھی مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس رومانوی ڈراما فلم کی ہدایت کاری روی اُدیوار نے کی ہے اور اس کی کہانی جدید دور کے رشتوں اور جذبات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں مرنال ٹھاکر اور سدھانت چترویدی کے علاوہ کئی معروف فنکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم بھنسالی پروڈکشنز اور Zee Studios کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور 20 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے گانے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، جنہیں ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔فلم کے ساتھ ساتھ مرنال ٹھاکر کے اس بیان نے بھی کافی سرخیاں سمیٹی ہیں اور ان کے مداح اب نہ صرف فلم بلکہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق آئندہ خبروں کے لیے بھی بے تاب ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago