انٹرٹینمنٹ

The Family Man3 : منوج باجپئی کی نئی سیریرز سے متعلق بڑی خبر: اس دن ریلیز ہوگی اسپائی تھرلر سیریز

ایک پرومو ویڈیو جاری کرتے ہوئے میکرز نے بتایا کہ دی فیملی مین-3 21 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پرومو میں پریمامنی کا کردار بتاتا ہے کہ پانچ برسوں میں بہت کچھ تبدیل ہو گیا، ان کی بیٹی کالج جانے لگی ہے، لیکن سریکانت تیواری یعنی منوج باجپئی وہیں کے وہیں ہیں۔ پرومو دلچسپ ہے، اور آخر میں بتایا جاتا ہے کہ سریکانت تیواری واپس آ رہا ہے، اس کے بعد پارٹ 3 کی ریلیز کی تاریخ ظاہر کی جاتی ہے۔

پانچ برسوں میں سب کچھ تبدیل ہو گیا

دی فیملی مین 3 کو راج اور ڈی کے نے اپنے بینر ڈی ٹو آر فلمز کے تحت بنایا ہے۔ یہ ایک جاسوسی، ایکشن اور تھرلر سیریز ہے، جس کی ریلیز کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ اس سیریز میں منوج باجپئی ایک بار پھر انڈرکور جاسوس سریکانت تیواری کے روپ میں واپسی کر رہے ہیں، ایک ایسا کردار جو خاندان کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی خدمت بھی کر رہا ہے۔

اسے راج، ڈی کے اور سمن کمار نے مشترکہ طور پر لکھا ہے، جبکہ سُمت اروڑا نے اس کے مکالمے تحریر کیے ہیں۔ دی فیملی مین 3 میں جیدیپ اہلاؤت، نمرَت کور، شارِب ہاشمی، پریمامنی، اشلیشا ٹھاکر، ویدانت سنہا، شرَیّا دھنونتری اور گل پناگ جیسے فنکار شامل ہیں۔

نظر آئے گا زبردست ایکشن

پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مصنف راج اور ڈی کے نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ناظرین نے دی فیملی مین کو جس محبت اور تعریف سے نوازا ہے، وہ واقعی شاندار ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ناظرین نے صبر سے انتظار کیا ہے، اور ہم یہ یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ان کا انتظار بامعنی ہو۔ اس سیزن میں مزید زبردست ایکشن، دلچسپ کہانی اور طاقتور اداکاری دیکھنے کو ملے گی۔

دونوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں شکاری خود شکار بن جاتا ہے، کیونکہ سریکانت یعنی منوج باجپئی کو رُکما یعنی جیدیپ اہلاؤت کی صورت میں ایک ایسے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ خطرہ نہ صرف اس کی نوکری بلکہ اس کے خاندان کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ 21 نومبر کو دنیا بھر کے ناظرین نئے سیزن کا لطف گزشتہ دونوں سیزنز سے بھی زیادہ اٹھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

4 minutes ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

1 hour ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

2 hours ago