انٹرٹینمنٹ

Mahima Chaudhry Career: اس اداکارہ کو قسمت نے دیا بار بار دھوکہ، چہرہ خراب، پھر طلاق اور کینسر کی درد بھری کہانی

Mahima Mahima Chaudhry Career: مہیما چودھری 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی موسٹ پاپولر(بے حد مقبول) اور خوبصورت اداکارہ میں سے ایک تھیں۔ مہیما چودھری نے اپنے کیریئر میں کچھ ہی فلمیں کیں، لیکن انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوایا۔ حالانکہ اداکارہ کی قسمت نے انہیں باربار دھوکہ دیا۔ مہیما چودھری کی درد بھری کہانی سن کرآپ کی بھی روح کانپ جائے گی۔

مہیما چودھری کی قسمت نے کئی بار دیا دھوکہ

واضح رہے کہ مہیما چودھری نے سینئرفلمساز سبھاش گھئی کی بلاک بسٹرفلم ‘پردیس’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ شاہ رخ خان اسٹارراس فلم سے وہ وہ راتوں رات اسٹاربن گئی تھی اور لگنے لگا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ بن جائیں گی۔ اس کے بعد مہیما چودھری کی کئی اورفلمیں آئی جیسے،’دل ہے تمہارا‘، ’داغ‘، ’دھڑکن‘، ’دل کیا کرے‘۔ حالانکہ جب مہیما چودھری اپنے کیریئرکےعروج پرتھیں تبھی ان کی قسمت نے انہیں دھوکہ دے دیا اور ان کا کافی خطرناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ اس حادثے میں نہ صرف مہیما چودھری کا چہرہ خراب ہوگیا تھا بلکہ انہوں نے اپنا سیلف کانفیڈنس بھی کھو دیا تھا۔

سڑک حادثے میں مہیما چوھدری کی بدل تھی پوری زندگی

پنک ولا کو دیئے انٹرویومیں مہیما چودھری نے اپنے خطرناک سڑک حادثہ کے بارے میں انکشاف کیا تھا، جس نے ان کی زندگی پوری طرح سے بدل دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی کارمیں شوٹنگ کے لئے باہرگئی تھیں۔ تبھی غلط سائیڈ سے آئے ایک دودھ کے ٹرک نے ان کی کارمیں ٹکرمار دی تھی۔ مہیما نے بتایا تھا، “مجھے لگا کہ میں مررہی ہوں، اوراس وقت کسی نے بھی مجھے اسپتال پہنچانے میں مدد نہیں کی۔ اسپتال پہنچنے کے بہت بعد میں، جب میری ماں آئیں، اجے آئے اوروہ بات کرنے چلے گئے۔ میں اٹھی اورآئینے میں اپنا چہرہ دیکھا اور میں نے ہارردیکھا۔ جب انہوں نے میری سرجری کی توانہوں نے کانچ کے 67 ٹکڑے نکالے تھے۔” مہیما چودھری اس حادثہ کے بہت وقت تک سبھی سے دورہوگئی تھیں۔ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کہاں ہیں۔

مہیما چودھری نے کینسر سے لڑی جنگ

حادثہ نے مہیما چودھری کو اندرتک توڑدیا تھا۔ وہیں سال 22-2021 کے دوران ایک بارپھر قسمت نے انہیں دھوکہ دیا۔ دراصل، اداکارہ بریسٹ کینسرجیسی بیماری کی چپیٹ میں آگئی تھی۔ انوپم کھیرنے ایک پوسٹ کرمہیما کو کینسرہونے کا انکشاف کیا تھا۔ وہیں بعد میں اداکارہ نے بالی ووڈ ببل کو دیئے انٹرویو میں خود کو بریسٹ کینسرہونے کے بارے میں بات کی تھی اورکہا تھا کہ اس بیماری کا علاج کرانا ان کے لئے کافی مشکل تھا۔ حالانکہ مہیما چودھری نے کینسرکو مات دے دی تھی۔ آج وہ اس بیماری سے نجات پاچکی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان اداکارہ کے دوبار مسکریج (اسقاط حمل) بھی ہوئے تھے۔

مہیما چودھری کی شادی بھی ٹوٹی

مہیما چودھری کا چہرہ خراب ہوا، پھر کینسرسے بھی اداکارہ نے جنگ لڑی، لیکن اداکارہ کے دکھ یہیں ختم نہیں ہوئے۔ ان کی قسمت میں ایک بارپھر دھوکہ دیا اوراس باران کی شادی ہی ٹوٹ گئی۔ مہیما چودھری نے سال 2006 میں بنگالی بزنس مین بابی مکھرجی سے شادی کی تھی۔ حالانکہ سال 2013 میں مہیما چودھری کا ان کے شوہرسے طلاق ہوگیا تھا۔ مہیما چودھری کی ایک بیٹی ہے اورپھرفی الحال وہ سنگل مدرکے طورپراپنی لاڈلی کی پرورش کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

15 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

2 hours ago