انٹرٹینمنٹ

Maharashtra Cyber has Once Again Summoned Honey Singh: ہنی سنگھ کو مہاراشٹر سائبر کا دوبارہ سمن، پیش نہ ہونے پر لک آؤٹ سرکلر جاری کرنے کی تیاری

اب مہاراشٹر سائبر اس معاملے میں مزید کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر ہنی سنگھ اس بار بھی پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کرنے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

تین بار سمن کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہنی سنگھ

مہاراشٹر سائبر سیل کے ایک افسر نے بتایا کہ ہنی سنگھ کو 16 اکتوبر کو تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں تین بار سمن بھیجا گیا تھا، لیکن وہ پوچھ گچھ کے لیے نہیں پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق، ہنی سنگھ کی جانب سے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو پانے کی بات کہی گئی تھی۔ انہوں نے تفتیشی ایجنسی سے مزید وقت بھی مانگا تھا۔ اب انہیں ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ ایسے میں ان کی آئندہ پیشی اور تفتیشی ایجنسی کے فیصلے پر سب کی نظر ہے۔

جنوری 2026 کے کنسرٹ سے جڑا ہے معاملہ

یہ معاملہ جنوری 2026 میں دہلی میں ہونے والے ہنی سنگھ کے ایک کنسرٹ سے متعلق ہے۔ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ریپر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے نظر آئے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان کے بیان پر اعتراض کیا تھا۔

ہنی سنگھ نے ویڈیو جاری کرکے مانگی تھی معافی

تنازع بڑھنے کے بعد ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وائرل ویڈیو کلپ کو اس طرح ایڈٹ کیا گیا تھا کہ لوگوں کو ان کی بات قابل اعتراض محسوس ہوئی۔ ان کے مطابق، کسی کو دکھ پہنچانا، بے عزت کرنا یا تکلیف دینا ان کا مقصد نہیں تھا۔ اس معاملے میں ایک شکایت کنندہ نے مہاراشٹر سائبر کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ اسی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئیں اور ہنی سنگھ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔

5 اکتوبر کو بھی نہیں ہوئے تھے پیش

ستمبر میں ہنی سنگھ کو نوٹس بھیج کر تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ 14 ستمبر کو جاری نوٹس کو آخری یاد دہانی قرار دیا گیا تھا۔ اس میں انہیں 5 اکتوبر کو صبح 11 بجے ممبئی کے کَف پریڈ علاقے میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مہاراشٹر سائبر کے دفتر پہنچنے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم، ہنی سنگھ مقررہ تاریخ پر بھی پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے مزید وقت مانگا تھا۔

اب مہاراشٹر سائبر نے انہیں 16 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر وہ اس بار بھی تفتیشی افسر کے سامنے حاضر نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

South Korea Investment: بہار اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون میں ہوگا اضافہ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے ترقی کے نئے راستے کھلنے کی امید

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ’کوریا-انڈیا برج 2026‘ کا افتتاح کیا گیا، جہاں بہار…

21 minutes ago

تصوف، امن اور رواداری کا عالمی پیغام دے سکتا ہے بھارت، مصر کے ساتھ مشترکہ روحانی وراثت کو فروغ دینے پر زور

نئی دہلی میں انڈو-ایجپٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران ممتاز اسکالرز، مذہبی رہنماؤں اور ماہرین…

36 minutes ago

Putting Skills At the Center: ہنر کو مرکزی مقام: بھارت میں ورلڈ اسکلز ایشیا 2027 کا انعقاد

بھارتی تہذیب نے ہمیشہ تخلیق کاروں اور ہنرمندوں کو عزت دی ہے۔ ہم اپنی کارگاہوں…

1 hour ago

Lakhisarai Accident: لکھی سرائے میں المناک حادثہ، کوئلے سے لدے ٹرک اور اسکارپیو میں زوردار ٹکر، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے…

2 hours ago