انٹرٹینمنٹ

Madras High Court: مدراس ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ—سری دیوی کی جائیداد تنازع پر چنگل پٹو کورٹ کی کارروائی پر عارضی روک

نئی دہلی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی جائیداد سے متعلق جاری تنازع میں  مدراس ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے چنگل پٹو سِول کورٹ میں جاری تمام کارروائی پر عارضی روک لگا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد چنگل پٹو کورٹ میں اس معاملے میں کوئی نیا قدم نہیں اٹھایا جا سکے گا، جب کہ معاملے کی حتمی سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، شری دیوی نے 1988 میں چنائی کے ایسٹ کوسٹ روڈ پر سمبندا ملیار خاندان  سے 4.77 ایکڑ زمین خریدی تھی، جو گزشتہ 37 سالوں سے ان کے خاندان کے قبضے میں رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے، حال ہی میں نٹراجن اور شیوا گامی، جو چندر شیکھرن مدلیار کی دوسری بیوی کے بچے بتائے جاتے ہیں، انہوں نے خود کو قانونی وارث ظاہر کیا اور چنگل پٹو کورٹ میں دعویٰ دائر کر کے اس جائیداد میں حصہ مانگا۔

سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے اپنی بیٹیوں، اداکارہ جھانوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ مل کر اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دی تھی، لیکن چنگل پٹو کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ مالکیت کا فیصلہ تبھی ہو سکتا ہے، جب مکمل مقدمہ مکمل ہو۔اس فیصلے کے خلاف بونی کپور، جانوی کپور اور خوشی کپور نے مدراس ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں الزام لگایا گیا کہ تینوں دعویداروں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قانونی وارث کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اصل مالک مائیلاپور میں مقیم تھے، لیکن دعویداروں نے 2005 میں تمبرم تحصیلدار کے دفتر سے جعلی دستاویزات کے ذریعے سرٹیفکیٹ بنوا لیا۔

مزید یہ کہ اپیل کنندگان نے کہا کہ چندر شیکھرن مدلیار کی پہلی بیوی کی زندگی میں دوسری شادی کا دعویٰ قانونی طور پر غلط ہے، لہٰذا دوسری بیوی کے بچوں کا وارث بننا غیر قانونی ہے۔جسٹس ٹی وی تمل سیلوی کی بینچ نے تمام دلائل سننے کے بعد معاملے کی حتمی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی اور اس دوران چنگل پٹو کورٹ کی کارروائی پر عارضی روک لگا دی۔ یہ فیصلہ سری دیوی کے خاندان کے لیے ریلیف کے مترادف ہے، کیونکہ اب چنگل پٹوکورٹ میں کوئی نیا اقدام نہیں ہو سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 hours ago