انٹرٹینمنٹ

Kunal Kamra Controversy: کنال کامرا کی کامیڈی سے مہاراشٹر میں نیا سیاسی طوفان،شندے کے حامیوں نے اسٹوڈیو میں کی توڑ پھوڑ،کامیڈین کے خلاف ایف آئی آر

شیوسینا کے کارکنوں نے اتوار کو ممبئی کے کھار علاقے میں ایک ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی، جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے شو کی شوٹنگ ہوئی تھی، جس میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر “غدار” کے لفظ کے ذریعے طنز کیا تھا۔شرپسندوں نے کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، شندے کے خلاف کامرا کے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پارٹی کارکن ہوٹل کے ہال میں پہنچے۔اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔

وہیں دوسری جانب اس ویڈیو کو شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے بھی “ایکس” پر پوسٹ کیا اور لکھا، “کنال کا کمال۔” کامرا نے فلم “دل تو پاگل ہے” کے ایک گانے کے ترمیم شدہ ورژن کا استعمال کرتے ہوئے شندے پر طنز کیا۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نریش مہاسکے نے کامرا کو خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ پورے ملک میں شیوسینا کے کارکن ان کا پیچھا کریں گے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ آپ کو بھارت سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ مہاسکے نے الزام لگایا کہ کامرا نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے پیسے لیے ہیں اور ایکناتھ شندے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کے پاس کوئی نہیں بچا، اس لیے وہ ایسے لوگوں کو کام پر رکھ رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے “ایکس” پر ویڈیو نشر کرنے پر شیوسینا رہنما سنجے راؤت کی بھی تنقید کی۔ دوسری طرف، راؤت نے ایک پوسٹ میں کہا، “کنال کامرا مشہور مصنف اور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ کنال نے مہاراشٹر کے سیاسی منظرنامے پر ایک طنزیہ گیت بنایا، جس سے شندے گروہ ناراض ہو گیا اور پھر اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کی۔ شیوسینا کے رکن اسمبلی مرجی پٹیل نے کہا کہ وہ کامرا کے خلاف ایم آئی ڈی سی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائیں گے۔خبر لکھے جانے تک ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انہوں نے کنال کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ادھراس معاملے کو ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا بہت جارحانہ انداز میں دیکھ رہی ہے۔ سنجے نیروپم نے بھی ردعمل دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 کو رات 11:39 بجے “ایکس” پر پوسٹ کیا، “کل کریں گے کنال کامرا کی دھلائی، صبح 11 بجے۔

کنال کے حق میں اتریں پرینکا چترویدی

اس واقعے کے بعد شیوسینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے “ایکس” پر پوسٹ لکھا، “پیارے کنال، مضبوط رہو۔ جس شخص اور گروہ کو تم نے بے نقاب کیا ہے، وہ تمہارے پیچھے پڑیں گے، اور ان کے بکاؤ لوگ بھی۔ لیکن یہ سمجھ لو کہ ریاستی عوام بھی یہی سوچتی ہے! اور جیسا کہ ولٹیئر نے کہا تھا، ‘میں تمہارے خیالات سے اختلاف کر سکتا ہوں، لیکن تمہیں بولنے کا حق ہے اور میں اسے مرتے دم تک بچانے کے لیے کھڑا رہوں گا۔مہاراشٹر میں پہلے ہی سیاسی گلیاروں میں طوفان برپا ہے۔ فلم “چھاوا” کے بعد سے اورنگ زیب تنازع نے ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ناگپور میں یہ ہنگامہ تشدد کی شکل بھی اختیار کر چکا ہے، جہاں تناؤ کے کئی چہرے سامنے آئے ہیں۔ اب اس نئے واقعے نے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

7 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago