ممبئی: بالی وُوڈ کی مشہور جوڑی کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر خوشیوں کا سماں ہے۔ اداکارہ نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے، جس کے بعد فلمی اور ٹی وی انڈسٹری میں مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔ کٹرینہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ڈھیروں محبت اور دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے خوشیوں کے بنڈل کا استقبال کرتے ہیں۔ ہمارا بیٹا آ گیا ہے۔‘‘ اس اعلان کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے بڑے چہروں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔
اداکارہ پری نیتی چوپڑا، گنیت مونگا، پرینکا چوپڑا، مادھوری دیکشت اور سونم کپور سمیت متعدد فلمی ستاروں نے کٹرینہ اور وکی کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ یاد رہے کہ کٹرینہ کیف نے ستمبر 2025 میں اپنی حمل ٹھہرنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
اداکارہ اور وکی کوشل کے بعد اب شوبز کی دنیا میں مزید ستاروں کے گھروں میں ننھے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ ان میں اداکار راج کمار راؤ اور ان کی اہلیہ پترلیکھا بھی شامل ہیں، جنہوں نے جولائی 2025 میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔
ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناریکا بھدوریہ، جو ’دیووں کے دیو مہادیو‘ سیریل سے مشہور ہوئیں، بھی جلد ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2025 میں اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ یہ ان کا پہلا بچہ ہوگا۔ ادھر کامیڈی کی دنیا کی ملکہ کہلائی جانے والی بھارتی سنگھ نے بھی دوسری بار ماں بننے کی خبر دی ہے۔ بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا پہلے ہی بیٹے گولا (لکش لمباچیا) کے والدین ہیں۔ بھارتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں اپنے دوسرے بچے کا استقبال کریں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔سی…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…
اے آئی ایس اے کی قومی صدر نے ابھجیت دیپکے سمیت دیگر مظاہرین کی رہائی…
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…