انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: فلم ’مائی نیم از خان‘ کا یہ سین کرن جوہر کو ہے بے حد پسند

ممبئی: فلم ’مائی نیم از خان‘ بنانے والے فلمساز کرن جوہر کو فلم کا وہ سین آج بھی یاد ہے اور وہ ان کے دل کے قریب ہے، جو انہوں نے شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول پر فلمایا تھا۔ فلم میں شاہ رخ نے رضوان خان کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ کاجول نے مندرا راٹھور خان کا کردار ادا کیا۔ ارجن اوجلا نے رضوان اور مندرا کے بیٹے سمیر خان کا کردار ادا کیا۔

رضوان کے گرد گھومتی ہے فلم کی کہانی

فلم کی کہانی رضوان (SRK) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک آٹسٹک مسلم ہے۔ فلم میں وہ ہندو خاتون مندرا (کاجول) سے ملتا ہے اور اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ دونوں شادی کر لیتے ہیں اور بنویلے چلے جاتے ہیں۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد ان کی زندگی درہم برہم ہو جاتی ہے۔

’’وہ میرا سب سے پسندیدہ سین ہے‘‘

کرن نے انسٹاگرام پر فلم کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور فلم سے جڑی اپنی یادوں کے بارے میں ایک لمبی پوسٹ لکھی۔ کرن نے پوسٹ میں لکھا، میں 26 سال سے فلموں کی ہدایت کاری کر رہا ہوں۔ میں اپنی ہدایت کاری کے کیریئر کو بہت سارے جذبات اور انمٹ یادوں کے ٹرک کے ساتھ دیکھتا ہوں۔ لیکن یہ خاص منظر اور جس طرح سے شاہ رخ خان اور کاجول نے اسے بہت خوبصورتی سے پیش کیا وہ میرا سب سے پسندیدہ سین ہے۔

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایتکاری کی شروعات

کرن نے 1998 میں رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایتکاری کی شروعات کی تھی، جس کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘، ’اے دل ہے مشکل‘، ’لسٹ اسٹوریز‘، ’گھوسٹ اسٹوریز‘ اور ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو ڈائریکٹ کیا۔

کرن ’جگرا‘ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف

اب وہ وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر فلم ’جگرا‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ دھرما پروڈکشن اور ایٹرنل سن شائن پروڈکشن کے تحت بن رہی فلم میں اپوروا مہتا، عالیہ بھٹ، شاہین بھٹ اور سومین مشرا اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

11 minutes ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

34 minutes ago

Ambedkar Samman Yatra: کانگریس 23 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف کرے گی پریس کانفرنس ، نکالے گی ’امبیڈکر سمان یاترا‘

کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…

1 hour ago

One Nation One Election: ’ون نیشن ون الیکشن‘پر کیا بولے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ؟ بی جے پی ایم پی سارنگی کو بھی بنایا نشانہ

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…

2 hours ago