انٹرٹینمنٹ

Karachi to Noida Film: سیما سچن کی محبت کی کہانی پر فلم بنانے والے ڈائریکٹر کو راج ٹھاکرے کی پارٹی نے دی دھمکی

پاکستان سے ہندوستان آنے والی سیما حیدر کو راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے ایک رہنما نے خبردار کیا ہے۔ سیما حیدر اور سچن مینا کی محبت کی کہانی پر فلم بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سیما حیدر بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ ایم این ایس (ایم این ایس) لیڈر نے اس حوالے سے وارننگ دی ہے۔ ایم این ایس لیڈر امے کھوپکر نے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا، “اس طرح کے ڈرامے کو روکنا چاہئے ورنہ ایم این ایس کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔” فلمساز امت جانی دونوں کی محبت کی کہانی پر ‘کراچی ٹو نوئیڈا’ کے نام سے فلم بنا رہے ہیں۔ جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

امے کھوپکر نے ٹویٹ کیا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ کسی پاکستانی شہری کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ پاکستانی خاتون سیما حیدر اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ یہ افواہیں بھی تھیں کہ وہ آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہیں۔ ہماری انڈسٹری کے کچھ لوگ شہرت کے لیے سیما حیدر کو اداکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ان ملک دشمن ڈائریکٹروں کو شرم کیسے نہیں آتی؟ ایم این ایس یہ عوامی وارننگ دے رہی ہے کہ ایسے تماشے فوراً بند کرو، ورنہ ایم این ایس کی کارروائی کے لیے تیار ہو جاو، نہیں سنوگے تو سمجھا دیئے جاوگے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں سیما کو ‘کراچی ٹو نوئیڈا’ کا آڈیشن دیتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔ فلم ڈائریکٹرامت جانی نے کہا، “ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پب جی کھیلتے ہوئے یہ محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی، سیما ہندوستان کیسے اور کیوں آئی۔ ہم اپنی فلم میں اس کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم سیما حیدر کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بتایا تھا کہ وہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران پب جی گیم کھیلتے ہوئے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورہ میں رہنے والے 22 سالہ سچن مینا سے محبت کر بیٹھی تھی۔ سیما پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے چار بچے بھی بھارت آچکے ہیں۔ سیما کو بھی غیر قانونی طور پر بھارت آنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Bharat Express

Recent Posts

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

15 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

2 hours ago