انٹرٹینمنٹ

Tanuja Hospitalised: کاجول  اور تنیشا  مکھرجی کی ماں تنوجا کیطبیعت بگڑ ی، آئی سی یو میں داخل

Tanuja Hospitalised:  اداکارہ تنوجا کو کسی پہچان کی ضرورت نہیں، وہ کئی ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ تنوجا ماضی کی اسٹار شوبھنا سمرتھ اور پروڈیوسر کمارسین سمرتھ کی بیٹی ہیں۔ تنوجا نوتن کی بہن ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کوجل کی والدہ اور اداکارہ تنوجا کی طبیعت خراب بگڑ گی ہے۔ انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کہا جا رہا ہے کہ بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہو گئی ہے۔ وہ شہر کے جوہو میں واقع اسپتال میں داخل ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تنوجا کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ تنوجا زیرنگرانی ہیں اوران کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس وقت ان کی عمر 80 سال ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی صحت پر مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر گری راج سنگھ نےکہا کہ حلال گوشت چھوڑ دو، صرف جھٹکا گوشت کھائیں

قابل ذکر  بات یہ  ہے کہ تنوجا کی پیدائش 23 ستمبر 1943 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔ وہ صرف 16 سال کی تھیں۔ جب ان کی پہلی فلم ‘چھبیلی’ آئی تھی۔ یہ 1960 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ 1962 میں فلم ‘میم دیدی’ میں نظر آئیں۔ انہوں نے  ‘بہاریں پھر بھی آئے گی’، ‘جیول تھیف’، ‘ہاتھی میرے ساتھی’ اور ‘میرے جیون ساتھی’ جیسی فلموں کے لیے جانی جاتیں ہیں۔

انہوں نے شومو مکھرجی سے ملاقات کی تھیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات فلم ‘ایک بار مسکورا دو’ کے سیٹ پر ہوئی تھی ۔جس کے بعد دونوں نے 1973 میں شادی کر لی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں کاجول اور تنیشا  مکھرجی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago