انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: جیا بچن نے کہا تھا، میں ’ٹوائلٹ‘ نام کی فلم کبھی نہ دیکھوں، اکشے کمار نے دیا یہ ردعمل

ممبئی: جلیانوالہ باغ قتل عام پر مبنی فلم ’کیسری 2‘ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس دوران، اداکار اکشے کمار، کرن جوہر، اننیا پانڈے نے فلم کی ٹیم کے ساتھ جمعہ کے روز منعقدہ پریس میٹ میں شرکت کی۔ تقریب میں، کمار نے اپنی 2017 کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ پر جیا بچن کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ جب فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھی ان کے کام پر تنقید کرتے ہیں تو انہیں کیسا لگتا ہے؟ اداکار نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری سے کوئی بھی ان کی فلموں پر تنقید کرتا ہے۔‘‘

اس دوران جب ایک صحافی نے ان سے اداکارہ جیا بچن کے حالیہ تبصرے کے بارے میں پوچھا کہ جیا نے ٹوائلٹ ٹائٹل کی وجہ سے ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا تو اکشے نے خوبصورتی سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اب انہوں نے کہا ہے، تو یہ صحیح ہوگا، مجھے نہیں پتہ، لیکن انہیں لگتا ہے کہ میں نے ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ بنا کر کوئی غلط کام کیا ہے… اگر وہ کہہ رہی ہیں، تو صحیح ہوگا۔‘‘

حال ہی میں ایک تقریب میں جیا بچن نے کہا تھا کہ وہ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ نہیں دیکھیں گی۔ انہوں نے کہا تھا ’’ فلم کا ٹائٹل دیکھ لیجئے، میں ایسے نام والی فلم کبھی نہیں دیکھوں گی، یہ کوئی نام ہے؟

اس کے بعد جیا نے شائقین کی طرف رخ کر کے پوچھا تھا کہ کیا وہ ایسے ٹائٹل والی فلم دیکھ کر اچھا محسوس کریں گے؟ جب صرف چند لوگوں نے ہاتھ اٹھائے تو اس نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’اتنے لوگوں میں سے صرف چار ہی دلچسپی رکھتے ہیں؟ یہ افسوسناک ہے۔‘‘

’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کی کہانی دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے کیشو (اکشے کمار) کے گرد گھومتی ہے جو جیا (بھومی پیڈنیکر) سے شادی کرتا ہے۔ حالانکہ، بیت الخلا کی وجہ سے ان کی شادی میں رکاوٹ آ جاتی ہے۔ جب جیا کو معلوم ہوا کہ کیشو کے گھر میں بیت الخلا نہیں ہے، تو وہ اپنے والدین کے گھر چلی جاتی ہے، اور کیشو پھر اسے واپس لانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے خاندان کی قدامت پسند ذہنیت کو چیلنج کرتا ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ ساتھ انوپم کھیر، دیویندو، سدھیر پانڈے اور عائشہ رضا مشرا نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔

اکشے کمار کی آنے والی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی بات کریں تو یہ جلیانوالہ باغ قتل عام پر مبنی ہے، جس میں اکشے کمار انصاف کے لیے وکیل سی شنکرن نائر کے کردار میں کورٹ روم میں گرجتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’کیسری چیپٹر 2‘ 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

3 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

4 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

6 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

6 hours ago