انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra Raghav Chadha Wedding: مانگ میں سندور، ہاتھوں میں چوڑا… شادی کے بعد پرینیتی کی پہلی تصویرآئی سامنے، سادگی دیکھ کر فینس حیران ہیں

Parineeti Chopra Raghav Chadha Wedding: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان دونوں نے اتوار کو ادے پور کے لیلا پیلس میں خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں سات  پھیرےلئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا راگھو نے شادی میں کریم رنگ کی شیروانی اور دلہن پرینیتی نے کریم رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن، استقبالیہ تصویر آپ دیکھ سکتے ہیں.

سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کا سیلاب امڑا

استقبالیہ کی تصویر میں، پرینیتی چوپڑا اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائے نظرآرہی ہیں۔ انہو ں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راگھو کے نام کا منگل سوتر پہنا اور سندورلگایا ہے اور گلابی چوڑا پہنا ہوا ہے۔ وہیں راگھو نے بلیک  اینڈ وائٹ رنگ کے تھری پیس میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی سادگی دیکھ کر فینس حیران رہ گئے۔ وہ دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔

پرینیتی کے رشتہ داروں سمیت بالی ووڈ کے کچھ قریبی لوگ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے قریبی دوست بھی اس شادی کے گواہ بنے۔ پنجاب کے سی ایم بھگونت مان سنگھ اور اروند کیجریوال سمیت کئی بڑے لیڈر جوڑے کو مبارکباد دینے پہنچے۔

شادی کی پہلی تصویر کا ابھی انتظار ہے ۔لیکن اس میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا کی دوست ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق  یہ جوڑا 25 ستمبر کو دہلی واپس آئےگئے

اطلاعات کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی تھی۔ اس منگنی میں دونوں کے قریبی لوگ موجود تھے۔

پرینیتی چوپڑا کی بہن پریانکا چوپڑا نے بھی منگنی میں شرکت کی لیکن شادی میں شرکت نہیں کی۔ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

5 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

13 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

25 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

52 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago