انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 19 Wild Card: بگ باس سیزن19 میں ہونے جارہی ہے دو نئی حسینائیوں کی وائلڈ کارڈ انٹری،بگ باس ہاؤس میں لائیں گی طوفان

بگ باس 19 کا ہر ہفتہ ناظرین کے لیے کسی نہ کسی نئے موڑ کے ساتھ آ رہا ہے۔ پچھلے ‘ویک اینڈ کا وار’ میں شہناز گل کے بھائی شہباز بدیسا نے وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کی تھی، جس سے گھر کا ماحول کافی بدل گیا تھا۔ اب خبر یہ ہے کہ آنے والے ‘ویک اینڈ کا وار’ میں بھی دو نئی وائلڈ کارڈ انٹریز ہو سکتی ہیں۔ اس بار جن دو حسیناؤں کے نام خبروں میں ہیں، وہ ہیں سنگر (گلوکار)ٹیا کر اور اداکارہ شیکھا ملہوترا۔ اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے تو گھر کے تعلقات کا توازن مکمل طور پر بدل سکتا ہے اور شو کی دلچسپی کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔
اگلا وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کون ہوگا؟
شہباز کی انٹری کے بعد سے ہی فینز کے درمیان یہ سوال تھا کہ اگلا وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کون ہوگا۔ اب جب ٹیا اور شیکھا کے نام سامنے آئے ہیں، تو ناظرین کا جوش اور بھی بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ میکرز نے اس پر ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن مانا جا رہا ہے کہ یہ قدم شو کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹیا کر ہو سکتی ہیں پہلی وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ
جہاں تک ان دونوں کنٹیسٹنٹس کی بات ہے، ٹیا کر ایک مشہور گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مقبول گانے دیے ہیں اور ان کی انٹری سے امید کی جا رہی ہے کہ گھر میں موسیقی اور مستی کا ماحول بنے گا۔ لیکن ان کا تیز اور بےباک انداز گھر والوں کے لیے مشکلات بھی پیدا کر سکتا ہے۔
شیکھا ملہوترا ہو سکتی ہیں دوسری وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ
دوسری طرف، شیکھا ملہوترا ایک ایسی اداکارہ ہیں، جو اپنی بےباک رائے اور سیدھے سادے انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کا صاف گو رویہ انہیں گھر میں ایک مضبوط کھلاڑی بنا سکتا ہے۔ شکھا کے آنے سے گھر میں سچائی اور ایمانداری کا ایک نیا رنگ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ان دونوں کی ممکنہ انٹری سے گھر میں نئی دوستیاں بن سکتی ہیں، وہیں پرانے رشتوں میں دراڑ بھی پڑ سکتی ہے۔ ایسے میں مقابلہ اور بھی زیادہ سخت اور دلچسپ ہو جائے گا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو لے کر فینز کی ایکسائٹمنٹ عروج پر ہے۔ ہر کوئی جاننے کے لیے بےتاب ہے کہ ٹیا اور شیکھا گھر میں آ کر کس کا ساتھ دیں گی اور کس کے خلاف جائیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اس ‘ویک اینڈ کا وار’ میں اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں یا نہیں۔ لیکن اتنا طے ہے کہ اگر یہ دونوں گھر میں آتی ہیں، تو ‘بگ باس 19’ کا کھیل مکمل طور پر بدل جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت

دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…

21 minutes ago

Rahmat Shah’s captain’s knock: رحمت شاہ کی کپتانی اننگز، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک افغانستان کے 4 وکٹ پر 211 رن

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 346 رن بنائے، محمد سلیم صفی نے 4 اور…

34 minutes ago

Adani Defence SIDM Champion Award 2026: دفاعی برآمدات میں اڈانی ڈیفنس کا نمایاں کارنامہ، SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…

57 minutes ago

Delhi CJP Protest: کسی کو گھسیٹا، کسی کو اٹھایا: دہلی میں سی جے پی کے پر امن احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، لکھنؤ تک ہائی الرٹ

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…

1 hour ago

Delhi Riots: دہلی فسادات: کڑکڑڈوما عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو قرار دیا مجرم

دیال پور علاقے سے متعلق معاملے میں 12 دیگر ملزمان بری، طاہر حسین کی سزا…

2 hours ago