وجے دیوراکونڈا کی فلم ’کنگڈم‘ کا ٹریلر ریلیز
ممبئی: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار وجے دیوراکونڈا کی انتہائی منتظر فلم ’کنگڈم‘ کا ٹریلر بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کو ہندی میں ’سامراجیہ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے، جس نے شائقین میں جوش پیدا کر دیا ہے۔ ٹریلر میں وجے دیوراکونڈا کے ایکشن اور زبردست اداکاری کی جھلک صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اس میں وہ خفیہ جاسوس ’سوریا‘ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
ٹریلر میں، وجے دیوراکونڈا کو مشن پر بھیجے جانے سے پہلے اپنی زندگی میں کچھ پیچیدگیوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر ایک آواز سے شروع ہوتا ہے۔ یہ سنا جا سکتا ہے، تجھے ایمرجنسی آپریشن کے لئے انڈرکور جاسوس بننا پڑے گا.‘‘ اس کے بعد وجے دیوراکونڈا کو پولیس وین میں دکھایا گیا ہے، جہاں اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نظر آتی ہیں۔ پھر آواز آتی ہے، ’تجھے اپنی ماں، کام اور گھر سب چھوڑنا پڑے گا۔‘
اس کے بعد وجے پولیس کی وردی میں نظر آ رہے ہیں۔ جیسے جیسے ٹریلر آگے بڑھتا ہے، سوریا اپنے آپ کو دشمنوں سے بھرے علاقے میں پاتا ہے۔ اس کے بعد پس منظر میں ایک اور آواز آتی ہے، جس دنیا میں تو قدم رکھنے جا رہا ہے، وہ جگہ اور وہاں کے لوگ خطرناک ہیں۔ یہ آپریشن بہت رسکی ہے۔‘‘
ٹریلر میں وجے دیوراکونڈا دشمنوں کو شکست دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک سین میں وجے ایک زبردست ڈائیلاگ بولتے ہیں، ’اگر ضرورت پڑی تو سب کچھ جلا کر خاک کر دوں گا۔‘
وجے نے اس ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا اور کیپشن میں لکھا، ’’ہم نے اپنے دلوں میں آگ جلا کر ’کنگڈم‘ بنایا ہے۔ گوتم نائیڈو کے ایکشن ڈرامے کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔ آج میں آپ کو اس کا ٹریلر دکھا رہا ہوں۔ یہ آپ کو بھی اتنا ہی متاثر کرے گا جتنا مجھ پر کیا ہے۔‘‘
رنبیر کپور نے فلم میں دی ہے اپنی آواز
اسپائی تھرلر فلم کے ہدایت کار گوتم تیننوری ہیں جنہوں نے ’جرسی‘ بنائی تھی۔ اس فلم کو ستارہ انٹرٹینمنٹس اور فارچون فور سینماز کے تحت ایس ناگا ومسی اور سائی سوجنیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کا ہندی ورژن ’سامراجیہ‘ ایڈوائس موویز کے آدتیہ بھاٹیہ اور اتل راجانی پیش کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اس میں اپنی آواز دی ہے جب کہ جونیئر این ٹی آر نے تیلگو ورژن اور سوریا نے تامل ورژن میں اپنی آواز دی ہے۔
فلم 31 جولائی کو دنیا بھر میں ہوگی ریلیز
فلم میں وجے دیوراکونڈا کے علاوہ بھاگیہ شری بورسے، ستیہ دیو اور منیش چودھری اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم 31 جولائی کو دنیا بھر کے باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
آبنائے ہرمز کا یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس، بحیرہ احمر…
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…