انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 20: بگ باس 20 میں میری کوم اور ریتی تیواری کے درمیان تلخ بحث، بولیں- پوری دنیا مجھے جانتی ہے

نئی دہلی : بگ باس 20 کے گھر میں عام طور پر برتن، کھانا اور چائے جیسے روزمرہ کے کام ہی کئی بار بڑی لڑائی کی وجہ بن جاتے ہیں اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آنے والی قسط کے پرومو میں 6 بار کی عالمی چیمپئن باکسر میری کوم اور بھوجپوری سپر اسٹار و بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری کے درمیان کچن کے کام کو لے کر تلخ بحث دیکھنے کو ملے گی۔چینل کی جانب سے شیئر کیے گئے پرومو میں میری کوم، اسکاؤٹ او پی سے پوچھتی ہیں کہ ان کے ساتھ اور کس کو برتن دھونے کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ قریب کھڑی ریتی بتاتی ہیں کہ برتن دھونا ان ہی کی ڈیوٹی ہے، لیکن اس وقت وہ گھر کے تمام افراد کے لیے چائے بنا رہی ہیں۔

 ریتی کہتی ہیں، ’’برتن کی ڈیوٹی میری ہی ہے، لیکن اب میں چائے بنا رہی ہوں۔‘‘اس پر میری ان سے پوچھتی ہیں، ’’چائے بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟‘‘ میری کا یہ سوال ریتی کو پسند نہیں آتا اور وہ میری سے ہی چائے بنانے کے لیے کہہ دیتی ہیں۔ اس کے بعد ماحول مزید گرم ہو جاتا ہے۔

’میرے بارے میں پیٹھ پیچھے باتیں مت کیجیے‘

ریتی، میری کوم سے کہتی ہیں، ’’مجھے معلوم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، لیکن میرے بارے میں پیٹھ پیچھے باتیں مت کیجیے۔‘‘ریتی کی بات سن کر میری بھی جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’پوری دنیا مجھے جانتی ہے۔ آپ کون ہیں، میں نہیں جانتی۔‘‘میری کوم کا یہ جواب سن کر ریتی غصے میں کہتی ہیں کہ پوری دنیا میری کوم کا ایک الگ روپ بھی دیکھے گی۔

پرومو کے بعد ناظرین میں تجسس

پرومو سامنے آنے کے بعد ناظرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ دونوں کے درمیان ہونے والی یہ بحث آگے کہاں تک جاتی ہے اور کیا آنے والی قسط میں معاملہ مزید بڑھتا ہے۔

6 ستمبر سے شروع ہوا ’بگ باس 20‘

’بگ باس 20‘ کا آغاز 6 ستمبر سے ہوا ہے۔ اس بار شو کے گھر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 16 معروف شخصیات نظر آ رہی ہیں۔میری کوم اور ریتی تیواری کے علاوہ کنیکا مان، ماہی وِج، کشال ٹنڈن، امن گاندھی، ایشا رِکھی، اریشفا خان، قاضی توقیر، آصف خان، آمرپالی دوبے، ادیتی سنگھ، تنمے سنگھ یعنی اسکاؤٹ او پی، روہڑ خان، ینگ ڈی ایس اے اور لو گِل بھی شو کا حصہ ہیں۔یہ شو کلرز ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے اور اسے جیو ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت  ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

18 minutes ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

42 minutes ago

Gautam Gambhir Wishes: گوتم گمبھیر نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کہا- ہندوستان کے لیے آپ کا عزم اور لگن متاثر کن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے وزیر داخلہ کی صحت اور خوشحالی کے لیے…

1 hour ago

President Droupadi Murmu: ہنومان انش کے لیے صدر دروپدی مرمو نے انوپریا ناگر کی تعریف کی

صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے بعد انوپریا ناگر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا…

2 hours ago