اپنی خوبصورتی اور زبردست ڈانس سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ہریانوی اداکارہ اور ڈانسر پرانجل دہیا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی نیا گانا نہیں بلکہ لائیو شو کے دوران سامنے آیا ان کا غصہ ہے۔ حالیہ ایک اسٹیج پرفارمنس میں جب کچھ تماشائی حدود پار کرنے لگے اور بدتمیزی کی کوشش کی، تو پرانجل دہیا نے خاموش رہنے کے بجائے اسٹیج سے ہی انہیں سخت اور دو ٹوک جواب دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پرانجل دہیا ایک لائیو اسٹیج شو میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اسٹیج کے سامنے موجود بھیڑ میں چند افراد مسلسل شور مچا رہے تھے اور اداکارہ کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس صورتحال پر پرانجل کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے اسٹیج پر ہی موجود لوگوں، جن میں کچھ بزرگ بھی شامل تھے، کو سخت لہجے میں متنبہ کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے
وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں پرانجل دہیا یہ کہتے ہوئے سنائی دیتی ہیں کہ آپ سب کے گھروں میں بھی بہو بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ایک شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’تاؤ، میں تمہاری بیٹی کی عمر کی ہوں، ذرا کنٹرول میں رہو۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیج کے قریب آنے سے گریز کریں، تھوڑا پیچھے رہیں کیونکہ پرفارمنس ابھی باقی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ دل کھول کر انجوائے کریں، مگر فنکاروں کے ساتھ تعاون بھی کریں۔پرانجل دہیا کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ بڑی تعداد میں مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کے مؤقف کی تعریف کر رہے ہیں۔ کئی یوزر نے کہا کہ پرانجل نے بالکل درست کیا اور کسی بھی فنکار کو کھلونا سمجھنا غلط ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے رویے کو غرور قرار دیا اور کہا کہ اس طرح عوام سے بات نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے باوجود اکثریت کا ماننا ہے کہ پرانجل نے اپنی عزت اور وقار کا دفاع کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ پرانجل دہیا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک ویڈیوز سے کیا تھا، جہاں سے انہیں زبردست مقبولیت ملی۔ بعد ازاں انہوں نے ہریاوی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور ’52 گز کا دامن‘ جیسے سپر ہٹ گانے سے پہچان بنائی۔ اس کے بعد ’بالَم تھانے دار‘، ’جپسی‘، ’ناچوں گی ڈی جے فلور پر‘ اور ’چمک دھوپ کی‘ جیسے گانوں نے بھی انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
بھارت ایکسپریس اردو
20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…
امت شاہ صبح 11 بجے ہبلی میں کے ایل ای جے جی ایم ایم میڈیکل…
سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن…
موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…
پاکستانی وفد کی مداخلت کے جواب میں آجاکیہ نے کہا کہ ان کی جانب سے…
امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…