انٹرٹینمنٹ

Ek Deewane Ki Deewaniyat: ’وہ گاڈ ہیں… میں ان کا ایک معمولی پجاری ہوں‘،  شاہ رخ خان سے موازنہ کیے جانے پر ہرش وردھن کا ردِ عمل

اداکار ہرش وردھن رانے ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایک دیوانے کی دیوانیت‘ کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیوز پورٹل نے رپورٹ کیا کہ شاہ رخ خان کے بعد ہرش وردھن ہی واحد اداکار ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں دو ہٹ فلمیں دی ہیں، جس کے بعد ان کا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا جانے لگا۔ تاہم، ہرش وردھن نے نہایت عاجزی کے ساتھ اس موازنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان گاڈ ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میرا ان سے کوئی موازنہ کیا جائے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہرش وردھن نے نیوز پورٹل کی سرخی کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں لکھا تھا: ’’باکس آفس: صرف 87.9 کروڑ روپے کے مجموعی کلیکشن کے ساتھ، ہرش وردھن رانے نے ایک ایسا ریکارڈ بنایا ہے جسے کووِڈ کے بعد کوئی اور بالی ووڈ اداکار نہیں چھو سکا‘‘۔ اداکار ہرش وردھن رانے نے شاہ رخ خان سے اپنے موازنے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’’انہوں نے ایک سال میں دو بار اپنے گاڈ لیول اسٹارڈم سے کامیابی حاصل کی، اور میرا یہ اعزاز ہے کہ میں نے ایک سال میں دو بار ان کی پیروی کی! خدارا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کسی بھی آرٹیکل میں میرا نام ان کے ساتھ مت لکھیں۔ وہ گاڈ ہیں اور میں ان کا ایک معمولی پجاری ہوں۔‘‘

ری رلیز میں زیادہ کمائی کر گئی سنم تیری قسم

اس سال فروری میں ہرش وردھن کی فلم ’سنم تیری قسم ‘دوبارہ سینما گھروں میں رلیز ہوئی۔ اپنی پہلی رلیز کے دوران یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی، مگر ری رلیز کے بعد یہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ری رلیز فلم بن گئی۔ اس نے ری رلیز پر 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے، جس سے فلم کا مجموعی گھریلو کلیکشن 42.28 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر 54.2 کروڑ روپے ہو گیا۔اب ان کی حالیہ رلیز’ ایک دیوانے کی دیوانیت‘، جو دیوالی کے موقع پر آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندنا کی فلم تھمّا کے ساتھ رلیز ہوئی تھی، تجارتی اعتبار سے کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے صرف چار دنوں میں اپنا 25 کروڑ روپے کا بجٹ وصول کر لیا۔ اب تک یہ فلم بھارت میں 52.5 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 71.8 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

5 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

5 hours ago