انٹرٹینمنٹ

Special Screening of Hanuman Ansh: ’پی وی آر پرومینیڈ میں ’ہنومان انش‘ کی اسکریننگ: نیترا نا فاؤنڈیشن نے بک کرائیں تمام 7 اسکرینز، انوپریا نے ایشا سینی کو سراہا

دارالحکومت نئی دہلی میں واقع پی وی آر پرومینیڈ میں مذہبی فلم ’ہنومان انش‘ کی خصوصی اسکریننگ نیترانا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی۔ فاؤنڈیشن کی بانی ایشا سینی نے اس پروگرام کی قیادت کی۔ سنیما کی تاریخ میں پہلی بار کسی روحانی فلم کی اسکریننگ کے لیے پی وی آر پرومینیڈ کی تمام ساتوں (All 7) اسکرینیں بک کی گئیں۔اس خصوصی موقع پر بھکتوں، مذہبی سادھکوں اور معزز مہمانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ اور گروکل کے بچے خصوصی مہمان بنے

ایشا سینی اور نیترانا فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اس اسکریننگ کو محض فلم کی نمائش تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک سماجی اور روحانی جشن کی شکل دی۔

ایشا سینی اور نیترانا فاؤنڈیشن کی جانب سے:

’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ تنظیم سے وابستہ بچوں کو مدعو کیا گیا۔

گروکل کے بٹکوں اور طلبہ کو خصوصی طور پر بلایا گیا۔

اس کے علاوہ جین زی (Gen-Z) کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسکریننگ کے اختتام پر ایس آر ایس (SRS) منڈل کے ساتھ پُرعقیدت ماحول میں ہنومان چالیسا کا سُر کے ساتھ پاٹھ کیا گیا اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ’وندے ماترم‘ کا نعرہ بلند کیا گیا۔

25 اگست کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے کی شرکت

’ہنومان انش‘ کی خصوصی اسکریننگ میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے 25 اگست کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ انہوں نے نیم کروّلی بابا کی تصویر کے سامنے چراغ روشن کیا اور پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔ انہوں نے فلم کی بھی بھرپور ستائش کی تھی۔

نیم کروّلی بابا کی زندگی سے متاثر ہے فلم

’ہنومان انش‘ شری نیم کروّلی بابا کی ابتدائی زندگی اور ان کے روحانی سفر سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ فلم میں بھکتی، بے لوث خدمت، لگن اور اندرونی تبدیلی جیسے موضوعات کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں مہاراج جی کے آفاقی پیغام ’Love all, serve all‘ یعنی ’سب سے محبت کرو، سب کی خدمت کرو‘ کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کی ذمہ داری وشال چترویدی نے سنبھالی ہے۔ اس کی پروڈکشن سے راگنی ایس، نمریتا سنگھ اور 21 سالہ ملک کی سب سے کم عمر جین زی پروڈیوسر انوپریا اے ناگر وابستہ ہیں۔

نوجوان پروڈیوسر انوپریا ناگر نے اظہارِ تشکر کیا

21 سالہ پروڈیوسر انوپریا اے ناگر کے لیے یہ پروجیکٹ محض فلم سازی نہیں بلکہ ان کے ذاتی روحانی سفر کا بھی حصہ ہے۔ ان کا مقصد بھارت کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم نوجوانوں کو بھی نیم کروّلی بابا کی تعلیمات سے جوڑنا ہے۔انہوں نے فلم کی اسکریننگ کے منظم انعقاد کے لیے ایشا سینی اور نیترا نا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایشا سینی نے پوری سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ اس سفر کی ذمہ داری نبھائی۔

نوجوان نسل کو سناتن روایات سے جوڑنے کی کوشش

نیترانا فاؤنڈیشن بھارت کے دیو استھانوں، سناتن روایات اور مذہبی اقدار کی مستند کہانیوں کو جدید نسل تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ’ہنومان انش‘ کی یہ اسکریننگ اسی مقصد کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی، جہاں سنیما کے ذریعے آنے والی نسل میں محبت، خدمت اور عقیدت کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

1 hour ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

2 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

3 hours ago

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

4 hours ago