انٹرٹینمنٹ

Filmfare awards 2025: فلم فیئر ایوارڈز 2025 میں ’لاپتا لیڈیز‘  کا جلوہ، کس ستارے کو کون سا ایوارڈ ملا، یہاں جانیں مکمل تفصیل

ہر سال کی طرح اس سال بھی فلم فیئر ایوارڈز نے سنیما کے شائقین کا دل جیت لیا۔ احمد آباد میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب کی رونق بڑھانے کے لیے بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان اور معروف ہدایت کار کرن جوہر نے میزبانی کی۔اس بار کی شام کا سب سے بڑا اسٹار شو ’لاپتا لیڈیز‘ رہا، جس نے کئی کیٹیگریز میں بازی مار لی۔

فلم فیئر ایوارڈز ونرز

اس سال بہترین فلم کا اعزاز ’لاپتا لیڈیز‘ کو دیا گیا۔ فلم کی ہدایت کارہ کرن راؤ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ کارتک آریان (چندو چیمپیئن) اور ابھشیک بچن (آئی وانٹ ٹو ٹاک) کو مشترکہ طور پر دیا گیا، جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ (جگرہ) کے حصے میں آیا۔ نقادوں کی پسند کے تحت راجکمار راؤ (شری کانت) اور پربھتا رانٹا (لاپتا لیڈیز) نے بہترین اداکار اور اداکارہ کا اعزاز جیتا۔ ڈیبیو ایوارڈز میں لکشے لالوانی (‘کل’) اور نتانشی گوئل (‘لاپتا لیڈیز’) نے کامیابی حاصل کی۔

سپورٹنگ رول میں چھایا قدم

سپورٹنگ رول میں چھایا قدم اور روی کشن کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے ایوارڈز کونال کھیمو (مدگاؤں ایکسپریس) اور آدتیہ سہاس جمبھالے (آرٹیکل 370) کو دیے گئے۔

لیجنڈز کو خراجِ عقیدت

اس سال زینت امان اور مرحوم ہدایت کار شیام بینیگل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں مرحومہ اداکارہ نوتن اور فلم ساز بمل رائے کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر مرحوم اداکار دلیپ کمار کی یادیں تازہ کیں۔ طبیعت کی  ناسازی کے باعث اُن کی اہلیہ تقریب میں شریک نہ ہو سکیں، جس کی وجہ سے شاہ رخ نے اُن کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر شاہ رخ نے جذباتی انداز میں یاد دلایا کہ دلیپ صاحب نے ایک بار ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا:’’اگر میرا بیٹا ہوتا، تو وہ شاہ رخ جیسا ہوتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago