انٹرٹینمنٹ

Farah khan Got More Fees Than Shahrukh Khan: اس فلم کے لئے فرح خان نے لی تھی شاہ رخ خان سے زیادہ فیس، 30 سال بعد کھولا راز

Farah khan Got More Fees Than Shahrukh Khan: فرح خان اور شاہ رخ خان کی دوستی بہت خاص ہے۔ دونوں اکثرکسی نہ کسی فلم میں ساتھ میں نظرآتے ہیں۔ وہ دونوں کئی مواقع پرایک دوسرے کے بارے میں کھل کربات کرتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔ حال ہی میں فرح خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ قصوں کا انکشاف کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات 1994 میں فلم کبھی ہاں کبھی نا کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ فرح خان نے کہا کہ اس فلم کے لئے انہوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ فیس چارج کی تھی۔ یہ پوری بات چیت فرح خان سے ریڈیو نشہ کے  ساتھ انٹرویو کے دوران ہوئی ہے۔

گوا میں پہلی بار شاہ رخ خان سے ملی تھیں فرح خان

فرح خان نے شاہ رخ اوراپنی دوستی کے بارے میں کہا، ’’ہم نے 1991 مں پہلی بارساتھ میں کام کیا تھا۔ اس وقت ہم گوا میں  تھے۔ میں نے شاہ رخ خان کا انٹرویو پڑھا تھا، جس میں وہ کافی مغرور(گھمنڈی) لگ رہے تھے۔ میں ان سے ملنے سے پہلے ڈری ہوئی تھی۔ کندن شاہ نے ہماری پہچان کروائی تھی۔ اس وقت مجھے محسوس ہوگیا تھا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ آسانی سے کام کرسکتی ہوں۔‘‘

شاہ رخ خان سے ہوگئی فرح خان کی دوستی

فرح خان نے مزید کہا کہ کبھی کبھی آپ کسی کے ساتھ ایسے گھل مل جاتے ہیں، جیسے آپ بہت پرانے دوست ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ ہم نے ایک جیسی کتابیں پڑھی تھیں۔ ہمارا انٹرنیٹ بھی ایک جیسا ہی تھا۔ یہاں تک کہ ہمارا سینس آف ہیومر بھی ایک جیسا تھا۔ ایسے میں فوراً ہماری دوستی ہوگئی تھی۔

اس فلم کے لئے فرح خان نے شاہ رخ سے زیادہ فیس لی

اس کے علاوہ فلم کبھی ہاں کبھی نا سے متعلق فرح خان نے کہا، ’’اس فلم کا بجٹ بہت کم تھا۔ شاہ رخ خان کو اس فلم کے لئے 25,000  روپئے دیئے گئے تھے اورمجھے اس فلم میں سب سے زیادہ پیسے دیئے گئے تھے۔ مجھے ہرگانے کے حساب سے 5000 روپئے دیئے گئے تھے اور اس میں 6 گانے تھے، اس لئے مجھے 30,000  روپئے ملے۔ ہم ایک اسسٹنٹ بھی نہیں رکھ سکتے تھے، اس لئے اس پورے گانے ”آنا میرے پیارکو” کے لئے ہم نے گوا سے عام لوگوں  کو کام پر رکھا تھا۔‘‘

فرح خان-شاہ رخ نے دو فلموں میں ساتھ کام کیا

اس کے بعد سے فرح خان اور شاہ رخ خان نہ صرف اچھے دوست بن گئے بلکہ فرح خان، شاہ رخ خان کو اپنے لئے خوش قسمت بھی مانتی ہیں۔ فرح اور شاہ رخ نے کئی فلموں میں سے کام میں ساتھ میں کام کیا ہے۔ انہوں نے فرح خان کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو فلم ’’میں ہونا‘‘ اور ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں بھی کام کیا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان نے 2023 میں تین ہٹ فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

23 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago