سوشل میڈیا انفلوئینسر اور بگ باس کے فاتح ایلویش یادو کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایلویش یادو اور گلوکار راہل یادو عرف فاضل پوریا کے خلاف یوٹیوب پر محفوظ جنگلی حیات کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ ای ڈی نے 13 اکتوبر کو گروگرام کی ایک خصوصی پی ایم ایل اے (منی لانڈرنگ پریونشن ایکٹ) عدالت میں یہ چارج شیٹ پیش کی۔ جس میں مجموعی طور پر 4 ملزمان کے نام شامل ہیں، جن میں ایلویش یادو، فاضل پوریا، اسکائی ڈیجیٹل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر گُر کرن سنگھ دھالیوال شامل ہیں۔ تاہم، عدالت نے ابھی تک اس شکایت پر کوئی باضابطہ نوٹس نہیں لیا ہے۔
کیا ہے دعوی؟
ای ڈی کی جانب سے پیش کی گئی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلویش یادو نے 2023 میں مبینہ طور پر ایک یوٹیوب ویڈیو سے 84,000 روپے کمائے تھے، جس میں انہوں نے ایک زندہ سانپ اور ایک ایگوانا دکھایا تھا، جو بھارتی جنگلی حیات کے قوانین کے تحت محفوظ ہیں۔ مارچ 2023 میں اپ لوڈ کیے گئے اس ویڈیو میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس میں جنگلی حیات تحفظ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
فاضل پوریا پر کیا ہے الزام؟
راہل یادو عرف فاضل پوریا پر ’32‘ نام کے ایک میوزک ویڈیو بنانے کا الزام ہے، جس میں ایک محفوظ رینگنے والے جانور کو دکھایا گیا ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس ویڈیو سے فاضل پوریا نے 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر قانونی کمائی کی۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ فاضل پوریا کے مواد کا انتظام اور منافع کمانے والی اسکائی ڈیجیٹل انڈیا نے ویڈیو کی تقسیم کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد ضبط
اس معاملے میں ای ڈی نے اتر پردیش کے بجنور میں فاضل پوریا کی 50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد اور ایلویش یادو سے متعلق 84,000 روپے کی رقم کو عارضی طور پر ضبط کر لی ہے۔در حقیقت یہ معاملہ نوئیڈا اور گروگرام پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق ہے، جس میں یادو کو پہلے نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…