انٹرٹینمنٹ

Dunki Box Office Collection Day 2: شاہ رخ خان کی ڈنکی’ نے دنیا بھر میں کتنی کمائی کی؟، ڈنکی’ کی اوپننگ ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے مقابلے میں کیسی رہی؟

Dunki Box Office Collection Day 2: شاہ رخ خان کی سال 2023 کی سب سے زیادہ منتظر فلم ‘ڈنکی’ جمعرات کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کو اچھی اوپننگ ملی لیکن پربھاس کی سالار دوسرے دن یعنی جمعہ کو سینما گھروں میں دستک دی۔ ڈنکی  اور سلار میں کانٹے کی ٹکر بنی ہوئی ہے ۔ دوسرے ہی دن شاہ رخ خان کی فلم کی کمائی پر سالار فلم کی وجہ سے اثر پڑا ہے ۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ ڈنکی نے ریلیز کے دوسرے دن کتنے کروڑ جمع کیے؟

‘ڈنکی’ نے دوسرے دن کتنا کمایا؟

شاہ رخ خان کی ‘پٹھان’ سال 2023 کے آغاز میں سپر ڈوپر ہٹ رہی اور پھر ‘جوان’ سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اب کنگ خان راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘ڈنکی’ نے  سینما گھروں پر دستک دی ہے۔ اس فلم نے پہلے دن 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی ، ‘ڈنکی’ کو پربھاس کی ‘سالار’ سے ٹکرانا پڑرہا ہے۔ ‘سالار’ نے 95 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ بمپر اوپننگ کی ہے اور آتے ہی اس نے ‘ڈنکی’ کی کمائی کی رفتار کو کچھ کم کردیا ہے ۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ‘ڈنکی’ کی ریلیز کے دوسرے دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار یہ ہیں۔

Sacknilk کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ‘ڈنکی’ نے ریلیز کے دوسرے دن 20 کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ‘ڈنکی’ کے دو دنوں کا کل کلیکشن 49.20 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

‘ڈنکی’ نے دنیا بھر میں کتنی کمائی کی؟

شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ کا جادو پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے۔ اس فلم کو بیرون ملک زبردست رسپانس ملا ہے۔ فلم کی دنیا بھر میں کمائی کی بات کریں تو ‘ڈنکی’ نے دنیا بھر میں 58 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ میکرس نے یہ جانکاری ایک فلم کا پوسٹر شیئر کرکے دی ہے۔

‘ڈنکی’ اسٹار کاسٹ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘ڈینکی’ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے۔فلم میں شاہ رخ کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی، وکرم کوچر اور انیل گروور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کی ہے اور ابھیجت جوشی اور کنیکا ڈھلون کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈنکی’ اور ‘سالار’ نے ‘ اینیمل ‘ کی کمائی پر بریک لگا دی، چوتھے جمعہ کو رنبیر کی فلم کی کمائی اتنی کم رہی

‘ڈنکی’ کی اوپننگ ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے مقابلے بہت کم تھی

‘ڈنکی’ 2023 میں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں بیک ٹو بیک ایکشن بلاک بسٹر کے بعد شاہ رخ کی تیسری اور آخری ریلیز ہے۔ ‘ڈنکی’ کی پہلے دن کی کمائی ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ دونوں سے کم ہے۔ ان دونوں فلموں نے اپنے پہلے دن بالترتیب 57 کروڑ اور 75 کروڑ روپے کمائے تھے۔ دونوں فلموں نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

14 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago