بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی اور پنجابی گلوکار تلویندر کے رشتے کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن اب لگتا ہے کہ دونوں نے آخرکار اپنے تعلق کو آفیشل کر دیا ہے۔ کئی ہفتوں سے چل رہی ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد اتوار کو ممبئی میں منعقد لولاپالوزا انڈیا ایونٹ میں دونوں نے ایک ساتھ نظر آ کر اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔ ایونٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دشا اور تلویندر ایک دوسرے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دشا پاٹنی اور تلویندر کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بھیڑ کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے کھلے عام ایک ساتھ نظر آ کر اپنے تعلق کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ سوشل میڈیا یوزر اس لمحے کو ان کا ’’آفیشل کپل ڈیبیو‘‘ قرار دے رہے ہیں اور ویڈیو پر محبت بھری تبصرے کی بھرمار ہو رہی ہے۔
دشا اور تلویندر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اسی ماہ کے آغاز میں اس وقت شروع ہوئیں، جب دونوں کو اُدے پور میں نوپور سنن اور اسٹیبن بین کی شادی میں دیکھا گیا تھا۔ اس موقع پر دونوں نے کافی لو پروفائل رہنے کی کوشش کی اور ایک ساتھ تصاویر کھنچوانے سے گریز کیا۔ تلویندر کو مونی رائے کے ساتھ چلتے دیکھا گیا، جب کہ دشا پاٹنی مونی کے شوہر کے ساتھ نظر آئیں تاکہ زیادہ توجہ نہ جائے۔ قابل ذکر بات ہے یہ ہے کہ لولاپالوزا انڈیا ایونٹ میں ان کی مشترکہ موجودگی نے تمام شکوک و شبہات کو ختم کر دیا۔
ایونٹ کے بعد دونوں کو ایک ہی کار میں روانہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور اس دوران انہوں نے کیمروں سے بچنے کی کوئی خاص کوشش نہیں کی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر شروف سے بریک اپ کے بعد دِشا پاٹنی کی ذاتی زندگی مسلسل خبروں میں رہی ہے۔ اس سے قبل ان کا نام الیگزینڈر الیکس کے ساتھ جوڑا گیا تھا، لیکن دشا پٹانی نے کبھی اس رشتے کی تصدیق نہیں کی۔ اب تلویندر کے ساتھ ان کی قربت نے مداحوں کو ایک نئے سیلیبریٹی کپل کی خوشخبری دے دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایم ایل سی انتخابات 2026 میں بی جے پی اور این ڈی اے نے مجموعی…
اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اتحاد کو تقریباً 53 اور گادی آئزن کوٹ کے…
کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…
ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…
مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…