انٹرٹینمنٹ

Dipika Kakar Has 2nd Stage Cancer: دیپیکا ککڑکے سکینڈ اسٹیج کینسر، پوسٹ کرکے کہا- ’یہ سب سے مشکل وقت ‘

Dipika Kakar Post On Liver Tumor: ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑان دنوں اپنی زندگی کے مشکل دور میں ہیں۔ دیپیکا ککڑکو اسٹیج-2 کا لیور کینسرہے، جس کی جانکاری انہوں نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے سبھی فینس سے ان کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دیپیکا ککڑ اور ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے پہلے ایک بلاگ میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کے لیور میں ٹیومر ہے۔

دیپیکا ککڑنے انسٹا گرام پرپوسٹ شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے۔ ”جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں، گزشتہ کچھ ہفتے ہمارے لئے کافی مشکل بھرے رہے ہیں۔ پیٹ کے اوپری حصے میں درد کی وجہ سے اسپتال جانا اور پھر پتہ لگانا کہ یہ لیور میں ٹینس بال کے سائز کا ٹیومرہے اور پھرپتہ لگنا کہ ٹیومردوسرے اسٹیج کا خطرناک کینسرہے۔‘‘

دیپیکا ککڑنے پوسٹ سے جیت لیا دل

پوسٹ میں دیپیکا ککڑنے ہمت دکھاتے ہوئے لکھا ہے- ”یہ ہمارے اب تک کے ایکسپیرینس (تجربہ) کیا گیا سب سے مشکل وقت ہے۔ لیکن میں پوری طرح سے مثبت (پازیٹیو) ہوں۔ اس حالات کا سامنا کرنے اور اس سے اور بھی مضبوط ہوکر باہرنکلنے کے لئے سوچ لیا ہے۔ انشاءاللہ۔ میرا پورا خاندان میرے ساتھ ہے اور آپ سبھی سے پیار اور دعائیں مل رہی ہیں، میں اس حالات سے بھی باہر نکلوں گی۔‘‘

سیلبس نے کی دیپیکا کے لئے دعائیں

دیپیکا ککڑکی بیماری کے بارے میں جان کر ہرکسی کو جھٹکا لگا ہے۔ ان کے پوسٹ پر کئی سیلبس نے ردعمل ظاہرکیا ہے اور ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے۔ شو سسرال سمر کا  میں دیپیکا کی بہن کا کردار نبھا چکیں اویکا گور نے لکھا-  ”آپ کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کررہ ہوں دی۔‘‘ جیتی بھاٹیا نے لکھا- ”تم بہت بہادر ہو، تم ہمت رکھو۔‘‘ وہیں، اداکار راجیواداتیہ نے لکھا-”ہمیشہ آپ کے ساتھ دیپیکا۔ آپ ایک مضبوط لڑکی اور جنگجو ہیں۔ آپ ٹھیک ہوجائیں گی۔ آپ کو بہت سارا پیاراور دعائیں بھیج رہا ہوں۔‘‘ وہیں شردھا آریہ نے لکھا- ”دعائیں اور بہت سارا پیار۔‘‘

شعیب ابراہیم نے دی تھی دیپیکا کی صحت کی جانکاری

واضح رہے کہ اس سے پہلے شعیب ابراہیم نے دیپیکا کی ہیلتھ اپڈیٹ دی تھی اور بتایا تھا کہ اداکارہ کی اگلے ہفتے سرجری ہونی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا-  ”دیپیکا کی ہیلتھ اپڈیٹ دے رہا ہوں۔ اس کا بخار کنٹرول میں ہے اوروہ گھر واپس آگئی ہے۔ اگرسب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو اس کی سرجری اگلے ہفتے ہوگی۔ پلیز اسے اپنی دعاوں میں رکھیں۔ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں، صبا اور خالد کو ایک بچے کا آشیرواد ملا ہے۔ پلیز بچے اور صبا کو اپنا آشیرواد دیں۔‘‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

2 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

2 hours ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

11 hours ago