بھارت کے لیجنڈری اور فلمی دنیا کے عظیم اداکار دھرمیندر کے انتقال نے کروڑوں مداحوں کو غم زدہ کر دیا ہے۔ دیول خاندان غم میں ڈوبا ہوا ہے اور فلم انڈسٹری کے ستارے تعزیت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ایک عظیم عہد کا خاتمہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران ان کی آخری فلم ’اکیس‘ کی ریلیز کی تیاری جاری ہے، جو دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں دھرمیندر کے ساتھ سوہاسنی مولے نے اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران اداکار کی صحت اور رویّے سے متعلق کئی باتیں بتائی ہیں ۔
فلم میں سہاسنی مولے، دھرمیندر کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں، جب کہ دھرمیندر نے بریگیڈیئر ایم ایل کھتیر پال کا کردار ادا کیا اور اداکار اگستیہ نندا کے دادا کا رول ادا کیا ہے۔ نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے سہاسنی مولے نے بتایا کہ اگرچہ دھرمیندر 89 برس کے تھے اور جسمانی طور پر کمزور ہو چکے تھے، مگر پروفیشنلزم اور فنکاری میں کبھی کمی نہیں آنے دی۔
سہاسنی مولے نے بتایا: ہم دونوں کے کچھ چھوٹے چھوٹے سینز تھے، لیکن ان میں بھی دھرمیندر صاحب کی ٹائمنگ اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کمال کی تھی۔ انہوں نے اپنی کمزوری کو کبھی حاوی نہیں ہونے دیا۔
سہاسنی مولےنے ایک جذباتی واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار ملاقات ہوئی تو دھرمیندر کرسی پر بیٹھے تھے، مگر جیسے ہی انہوں نے انہیں مشکل سے کھڑا ہوتے دیکھا: انہوں نے تکلیف کے باوجود اٹھ کر اپنی کرسی مجھے پیش کی۔ میں نے کہا کہ آپ آرام سے بیٹھیں، میں دوسری کرسی لے لوں گی۔ مگر وہ بولے—‘آپ بیٹھیں گی، تب ہی میں بیٹھوں گا، نہیں تو میں کیسے بیٹھ سکتا ہوں؟’
سہاسنی مولے کے مطابق: وہ کھڑے نہیں ہو پاتے تھے، مگر فینز آتے تو وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر تصویریں کھنچواتے۔ انہوں نے کبھی کسی کو منع نہیں کیا۔ اتنے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی کسی کو اپنے مقام کا احساس نہیں ہونےدیا۔
انٹرویو میں سہاسنی مولےنے ایک دلچسپ بات شیئر کی: دھرمیندر جی کو پراٹھے بہت پسند تھے۔ ایک بار انہوں نے ڈائریکٹر سے پراٹھا لانے کی خواہش ظاہر کی جب کہ انہیں کھانے کی اجازت نہیں تھی۔ میں نے کہا میرے پاس پراٹھا ہے۔ وہ ہنس کر بولے—‘ایک دو پراٹھے چھپا کر لے آنا، اور پراٹھے ہمیشہ گھی کے ساتھ ہی کھانے میں اچھے لگتے ہیں۔ دھرمیندر نہ صرف ایک عظیم اداکار نہیں تھےبلکہ ایک زندہ انسان بھی تھے۔ فلم ’اکیس‘ ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…