ممبئی: مقبول کامیڈی فلم فرنچائز ’دھمال‘ کی چوتھی قسط ’دھمال 4‘ کو لے کر شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس درمیان فلم کی ریلیز ڈیٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ہدایتکار اندر کمار کی اس فلم کو اب 12 جون کے بجائے نئی تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے میکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اس تبدیلی کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا، “جب افراتفری کامیڈی سے ملتی ہے تو سمجھ لیجیے دھمال کا وقت آ گیا ہے۔ نئی تاریخ خوش آئند ہے اور فیملی انٹرٹینر کے لیے بہترین ہے۔ ’دھمال 4‘ اب 3 جولائی کو الٹی میٹ فیملی انٹرٹینر کے طور پر ناظرین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔”
ریلیز ڈیٹ میں دوسری بار ہوئی ہے تبدیلی
یہ ریلیز ڈیٹ میں دوسری بار تبدیلی ہے۔ اس سے پہلے فلم کو 12 جون کو ریلیز کیا جانا تھا، جبکہ اس سے قبل عید کے موقع پر فلم کی نمائش کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اگرچہ میکرز نے تاریخ بدلنے کی واضح وجہ نہیں بتائی، بھر پھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ باکس آفس ٹکراؤ سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اجے دیوگن
’دھمال 4‘ میں بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ان کے ساتھ سنجے مشرا، ایشا گپتا، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اُپیندر لمیے، وجے پاٹکر اور روی کشور جیسے اداکار اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ فرنچائز کے پرانے اور پسندیدہ ستارے رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہیں، جو ایک بار پھر اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔
اندر کمار نے کی ہے’دھمال 4‘ کی ہدایتکاری
فلم کی ہدایتکاری اندر کمار نے کی ہے، جبکہ اسے ٹی سیریز، دیوگن فلمز، ماروتی انٹرنیشنل اور پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں اجے دیوگن، بھوشن کمار، کرشن کمار، اشوک ٹھاکریا، اندر کمار، آنند پنڈت اور کمار منگت پاٹھک شامل ہیں۔
سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی فلم ’دھمال‘
’دھمال‘ فرنچائز کی پہلی فلم سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سنجے دت، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ اس کے بعد 2011 میں ’ڈبل دھمال‘ اور 2019 میں ’ٹوٹل دھمال‘ ریلیز ہوئیں، جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔ اب ’دھمال 4‘ پرانی مستی اور نئے ٹوئسٹ کے ساتھ ناظرین کو ایک بار پھر قہقہوں سے لطف اندوز کرانے کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ فلم کا ٹریلر اور پوسٹر جلد جاری کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…