انٹرٹینمنٹ

Meena Kumari Biopic: مینا کماری کی بایو پک سے ڈیزائنر منیش ملہوترا ہدایتکاری میں ڈیبیو کریں گے

Meena Kumari Biopic: ہندوستانی سنیما میں کئی ایسی لیجنڈ خوبصورت اداکارائیں گزری ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔ ان اداکاراؤں کا سٹارڈم صرف بھارت تک ہی محدود نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بنا ہواتھا، ایسی ہی ایک خوبصورت اداکارہ مینا کماری تھی۔ مینا کماری نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اداکاری کے حوالے سے بھی مشہور تھیں۔

مینا کماری اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کافی زیر بحث رہتی تھیں۔ ایسے میں اب ان کی بائیوپک بنائی جا رہی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری بھی منیش ملہوترا خود کریں گے۔ ساتھ ہی اس فلم کو ٹی سیریز پروڈیوس کرے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی ہدایتکاری میں ڈیبیو کریں گے۔

کریتی سینن مینا کماری ہوں گی

رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ کریتی سینن اس بایوپک میں مینا کماری کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مینا کماری یکم اگست 1933 کو دادر، ممبئی میں پیدا ہوئیں اور 31 مارچ 1972 کو صرف 39 سال کی عمر میں جگر کی خرابی کے باعث انتقال کر گئیں۔

مینا کماری کو ٹریجڈی کوئین کہا جاتا تھا

بتا دیں کہ ٹریجڈی کوئین کہلانے والی مینا کمار کو زندگی میں کئی پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مینا کماری نے مجبوری میں اداکاری شروع کی تھی، غربت کی وجہ سے پڑھائی نہ کر سکیں۔ والد کے ڈر سے چھپ کر شادی کر لی اور شادی کے بعد شوہر نے بہت پریشان کیا۔ مینا کماری کے آخری ایام بھی پریشانیوں سے گزرے ۔ مینا کماری آہستہ آہستہ ڈپریشن کا شکار ہونے لگی اور اس کے بعد مینا کماری شراب نوشی کی وجہ سے بیمار ہونے لگی اور انہیں  جگر کا سیروسس ہو گیا جس کا علاج بیرون ملک کرایا گیا لیکن وہ مکمل صحت یاب نہ ہو سکی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مینا کماری نے 31 مارچ 1972 کو دنیا کو الوداع کہا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts