فلمی دنیا اورکرکٹ کا رشتہ ہمیشہ خبروں میں رہا ہے۔ کئی بالی ووڈ اداکاراؤں اورکرکٹروں کے درمیان دوستی اورمحبت کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، جبکہ متعدد اداکاراؤں نے کرکٹروں کواپنا شریکِ حیات بھی بنایا۔ 2000 کی دہائی میں ایسی ہی ایک بڑی افواہ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اورسابق آسٹریلیائی تیزگیند بازبریٹ لی کے تعلقات سے متعلق تھی، جس پراب برسوں بعد بریٹ لی نے پہلی بارکھل کربات کی ہے۔
بریٹ لی نے حال ہی میں بامبے ٹائمزکو دیئے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، “پریتی زنٹا اورمیں صرف بہت اچھے دوست تھے اورآج بھی ہماری دوستی برقرارہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پریتی زنٹا آئی پی ایل فرنچائزی پنجاب کنگس کی مالکن تھیں اوروہ ایک نہایت ذہین اورباوقارخاتون ہیں۔ بریٹ لی کے مطابق، “میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں۔ ان افواہوں سے مجھے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا، کیونکہ میں حقیقت جانتا تھا اورمیں نے کبھی ایسی باتوں کو خود پراثراندازنہیں ہونے دیا۔”
آئی پی ایل کے دوران زور پکڑتی تھیں افواہیں
پریتی زنٹا اوربریٹ لی کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت زیادہ گردش کرتی تھیں، جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوتا تھا۔ اس دورمیں بریٹ لی، پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگس کی نمائندگی کرتے تھے، جس کی وجہ سے دونوں کے بارے میں قیاس آرائیاں عام رہتی تھیں، تاہم دونوں نے کبھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔
پریتی زنٹا اور بریٹ لی کی ذاتی زندگی
پریتی زنٹا نے سال 2016 میں جین گڈایناف (Gene Goodenough) سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں سرروگی کے ذریعہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دوسری جانب بریٹ لی نے 2006 میں الزبتھ کیمپ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ تاہم دونوں کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد بریٹ لی نے 2014 میں لانا اینڈرسن سے دوسری شادی کی، جن سے ان کے دوبچے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…