Border 2 Box Office Day 2: باکس آفس پر’بارڈر-2′ کے آتے ہی کہرام مچ گیا ہے۔ اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سنی دیول کی اس فلم سے متعلق ناظرین میں کتنا جوش ہے۔ ‘بارڈر-2’ کوفرسٹ ڈے ریکارڈ توڑاوپننگ ملی ہے۔ اوراب یہ وارایکشن فلم دوسرے دن بھی باکس آف پرشاندارکمائی کررہی ہے۔ آپ کوبتاتے ہیں کہ ہفتہ کے روزاب تک کتنا کلیکشن ہوا ہے۔
‘بارڈر-2’ نے پہلے دن کتنا کمایا
ٹریڈ اعدادوشمارکی ویب سائٹ سیکنک کے مطابق، سنی دیول کی اس فلم کوپہلے دن 30 کروڑروپئے کی اوپننگ ملی ہے۔ یہ ڈومیسٹک باکس آفس کا نیٹ کلیکشن ہے اوراس کمائی کے ساتھ ‘بارڈر-2′ اس سال کی بہترین اوپننگ بن چکی ہے۔ ساتھ ہی باکس آفس پرراج کررہی’دھرندھر’ کوبھی اس نے فرسٹ ڈے کلیکشن میں پیچھے چھوڑدیا ہے۔ رنویرسنگھ اسٹارر’دھرندھر’ کو29 کروڑروپئے کی اوپننگ ملی تھی۔
‘بارڈر-2’ کا سیکنڈ ڈے کلیکشن
دوسرے دن یعنی آج ہفتہ کی شام 6 بجے تک ‘بارڈر-2’ تقریباً 19.04 کروڑکی کمائی کرچکی ہے۔ کل ملاکریہ فلم باکس آفس پراب تک 49.04 کروڑکماچکی ہے۔ پہلے دن ‘بارڈر-2’ نے 30 کروڑروپئے کی کمائی کی جبکہ دوسرے دن شام 6 بجے تک 19.04 کروڑروپئے کی۔ سیکنک کے مطابق، تھیئیٹرمیں آج ‘بارڈر-2’ نے صبح کے شوزمیں 15.51 فیصد کی مارننگ آکیوپیسی درج کی ہے۔ جمعہ کے روزپہلے دن یہ اعدادوشمار19.51 فیصد تھا، جس میں آج گراوٹ آئی ہے، لیکن بزاورٹرینڈس بے حد شاندارہیں۔
ہفتہ یعنی آج صبح 6 بجے سے دوپہر2 بجے تک فلم کی 2.23 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت ہوئی ہے۔ یہ ٹریڈ صاف طورپر بتاتے ہیں کہ بارڈر-2 پہلے دن کے مقابلے آج دوسرے دن بھی 30 کروڑ روپئے سے زیادہ کا کلیکشن کرنے والی ہے۔ ٹریڈ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ اس زبردست کمائی کی وجہ ہے کہ فرسٹ ڈے اورفرسٹ شوسے ہی فلم سے متعلق پازیٹیو باتیں ہو رہی ہیں۔ عام طور پرفلموں کو تین دن کا اوپننگ ویکنڈ ملتا ہے، لیکن بارڈر-2 کواس معاملے میں بھی کافی فائدہ ملا ہے۔ پیرکے روزچھٹی کا دن ہے تواس دن بھی فلم جم کرکمائی کرے گی۔
‘بارڈر-2’ کی اسٹارکاسٹ
یہ فلم 1977 کی ‘بارڈر’ کا سیکول ہے۔ ‘بارڈر-2’ کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ نے کی ہے اوراس میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اہان شیٹی، مونا سنگھ، میدھا رانا اور سونم باجوا جیسی اداکارہ لیڈ رول میں ہے۔ گزشتہ رات ممبئی میں فلم کی کاسٹ کے لئے اسکریننگ رکھی گئی۔ فلم کومل رہا شانداررسپانس کاسٹ کے چہرے پربھی دیکھنے کوملا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…