انٹرٹینمنٹ

Bollywood Actress Dia Mirza: دیا مرزا کے دیوالی ویڈیو تنازع پر بمبئی ہائی کورٹ کی بی ایم سی کو پھٹکار، ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کا حکم

نئی دہلی : اداکارہ دیا مرزا کی ماحول دوست اور پٹاخوں سے پاک دیوالی مہم سے متعلق ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹائے جانے پر بمبئی ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر گہرے دکھ اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیا مرزا کی اس ویڈیو کو فوری طور پر دوبارہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرے۔جسٹس گریش کلکرنی اور جسٹس نیلا گوکھلے کی بنچ نے سماعت کے دوران کہا کہ وہ کچھ لوگوں، خاص طور پر عوامی نمائندوں کی تنگ ذہنیت سے بے حد رنجیدہ ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ماحولیات، فضائی آلودگی اور صوتی آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے بنائی گئی ویڈیو کو غیر ضروری طور پر ایک الگ رنگ دے دیا گیا۔عدالت نے بی ایم سی کمشنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیداری مہم کے لیے مشہور شخصیات کا انتخاب کرنے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ ایسے نیک مقصد کے درمیان بلاوجہ تنازع کھڑا کرنا مناسب نہیں ہے۔

ہر شخص کو ایک ہی ہوا میں سانس لینا ہے: ہائی کورٹ

بنچ نے ویڈیو پر اعتراض کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مذہب، ذات اور فرقے سے بالاتر ہو کر ہر شخص کا احترام کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے اور آئین بھی شہریوں سے اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی توقع کرتا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ ممبئی جیسے شہر کی بنیاد اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے جذبے پر قائم ہے۔ کسی بھی شخص کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اس ماحول کو خراب نہیں ہونا چاہیے۔بنچ نے سخت لہجے میں کہا کہ گزشتہ روز بیان بازی کرنے والے کسی بھی سیاست داں یا شخص نے آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے کوئی ویڈیو پوسٹ نہیں کیا۔

عوامی صحت سے جڑا ہوا

یہ معاملہ براہ راست ماحولیات اور عوامی صحت سے جڑا ہوا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ مذہب اور ذات کوئی بھی ہو، ہر انسان ایک ہی ہوا میں سانس لیتا ہے۔ اس لیے آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

11 seconds ago

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

1 hour ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

2 hours ago