انٹرٹینمنٹ

Sonakshi-Zaheer Love Story: سلمان خان کی پارٹی میں ملاقات، پھر مسلم بوائے فرینڈ سے شادی، بہت فلمی ہے سوناکشی سنہا کے پیارکی کہانی

سوناکشی سنہا اورظہیراقبال بالی ووڈ کے بہترین جوڑیوں میں شمارکئے جاتے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کوفینس خوب پسند کرتے ہیں اوران کی جوڑی اکثرسوشل میڈیا پرچھائی رہتی ہے۔ سوناکشی سنہا نے 23 جون 2024 کوظہیراقبال کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کی لواسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔

سوناکشی سنہا اورظہیراقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ یہیں پہلی باردونوں کی ملاقات ہوئی اوردوستی ہوئی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا اورپھردھیرے دھیرے ان کی دوستی پیارمیں بدل گئی۔ سوناکشی سنہا کوظہیراقبال سے پہلی ہی ملاقات میں پیار ہوگیا تھا۔ سوناکشی سنہا اورظہیراقبال جلد ہی ایک دوسرے پراپنا دل ہاربیٹھے تھے۔ حالانکہ کسی نے بھی کبھی اپنے رشتے سے متعلق کھل کربات نہیں کی۔ بالی ووڈ کی پارٹیوں میں بھی دونوں اکثر ساتھ ہی نظرآتے تھے۔ سوناکشی سنہا اورظہیراقبال کی لنچ ڈیٹ، ڈنرڈیٹ اورمووی ڈیٹ اکثرسرخیاں بنتی تھیں۔ حالانکہ دونوں اپنے رشتے کوہمیشہ دوستی کا نام دیتے رہے۔

اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت ہوئی شادی

سوشل میڈیا پرسوناکشی سنہا اورظہیراقبال اکثرایک دوسرے کے پوسٹ پر کمنٹ کرنے لگے، لیکن بالی ووڈ کے گلیاروں میں اس وقت قیاس آرائیاں تیزہوئیں، جب 2023 میں اس جوڑے نے ایک ساتھ سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی عید پارٹی میں شرکت کی۔ تقریباً سات سال تک ایک دوسرے کوڈیٹ کرنے کے بعد سوناکشی سنہا نے 23 جون، 2024 کو اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے مذہب کی دیوارتوڑکرشادی کرلی۔ الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے والے سوناکشی سنہا اورظہیراقبال نے اسپیشل میریج ایکٹ 1954 کے تحت اپنی شادی کورجسٹرکرایا تھا۔

سوناکشی اورظہیردونوں کو سلمان خان نے دیا موقع

 واضح رہے کہ جہاں سلمان خان نے سوناکشی سنہا کواپنی فلم ‘دبنگ’ سے بالی ووڈ میں لانچ کیا، وہیں ظہیراقبال کو فلموں کے دیدارکرانے والے بھی سلمان خان ہی ہیں۔ انہوں نے فلم ‘نوٹ بک’ سے انہیں بالی ووڈ میں موقع دیا تھا۔ سوناکشی اورظہیراقبال فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس فلم میں ہما قریشی بھی نظرآئی تھیں۔ ڈبل ایکس ایل سال 2022 میں ریلیزہوئی تھی۔ سوناکشی سنہا اورظہیراقبال سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتے ہیں۔ دونوں اکثرانسٹا گرام پراپنے دلچسپ ویڈیواورخوبصورت تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں، جنہیں فینس بھی خوب پسند کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-
Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

5 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

5 hours ago