انٹرٹینمنٹ

Nana Patekar Metoo Case Rejected: می ٹو معاملے میں نانا پاٹیکر کو بڑی راحت، تنوشری دتہ کو عدالت سے جھٹکا، عرضی ہوئی خارج

Nana Patekar Metoo Case Rejected: بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکرمی ٹومعاملے سے متعلق ایک بارپھرسرخیوں میں ہیں۔ 2018 میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے خلاف جنسی استحصال کے الزام لگے تھے۔ اسے می ٹوموومنٹ کا نام دیا گیا تھا۔ ان معاملوں میں نانا پاٹیکرکا نام بھی سامنے آیا تھا۔ فلم اداکارہ تنوشری دتہ نے ان کے خلاف الزام لگائے تھے۔ تنوشری دتہ نے کہا تھا کہ 2008 میں ایک فلم کے سیٹ پرنانا پاٹیکرنے ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔ معاملے میں انہوں نے پولیس کو بھی شکایت دی تھی۔ اسی درمیان اب عدالت نے نانا پاٹیکرکوبڑی راحت دیتے ہوئے تنوشری دتہ کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت میں معاملے کی سماعت چل رہی تھی۔

تنوشری دتہ نے الزام لگایا تھا کہ وہ 2008 میں آئی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کررہی تھی۔ ایک گانے کے سیکونس کے سیٹ پرنانا پاٹیکرنے ان کے ساتھ غلط برتاوکیا تھا۔ تنوشری دتہ نے پولیس کوشکایت دے کردعویٰ کیا تھا کہ شوٹنگ کے بہانے نانا پاٹیکرنے ڈانس اسٹیپس سکھانے کے بہانے انہیں غلط طریقے سے چھوا تھا۔ اس معاملے میں اب نانا پاٹیکرکوعدالت سے راحت مل گئی ہے۔

فلمی دنیا سے دوری بناچکی ہیں تنوشری دتہ

واضح رہے کہ تنوشری دتہ کئی بڑی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کئی فلموں میں انہوں نے اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرا ہے۔ اس فہرست میں ’عاشق بنایا آپ نے‘، ’ڈھول‘ اور’بھاگم بھاگ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ حالانکہ وہ اب فلمی دنیا سے دوری بناچکی ہیں اورسوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پران کے ہزاروں فالورس ہیں، جن کواپنے ویڈیواورتصویرشیئرکرتی رہتی ہیں۔ ان کا اندازپہلے سے کافی بدل چکا ہے۔ فینس بھی ان کے پوسٹ پرجم کرردعمل ظاہرکرتے ہیں۔ ممبئی کورٹ کا فیصلہ ان کے لئے جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago