ممبئی: تاریخی پس منظر پر مبنی فلم ’بٹوارہ 1947‘ (سابقہ نام ’لاہور 1947‘) کا پہلا ٹیزر جمعرات کو جاری کر دیا گیا، جس کی شروعات عامر خان کی پُراثر اور جذباتی وائس اوور سے ہوتی ہے۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز راج کمار سنتوشی نے کی ہے۔ ٹیزر میں 1947 کی تقسیمِ ہند کے دوران ہونے والے خونی فسادات، ہنگاموں اور برصغیر کے عوام پر گزرنے والے جذباتی صدمے کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ابتدا میں بڑے پیمانے پر پھیلے تشدد کو دکھایا گیا ہے، جس کے بعد کہانی عام انسانوں کی ذاتی زندگیوں اور بٹوارے کے انسانی المیے پر مرکوز ہو جاتی ہے۔
شبانہ اعظمی اور سنی دیول کے کردار نمایاں
ٹیزر میں سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ایک معمر اور بے بس خاتون کے کردار میں نظر آتی ہیں، جو پاکستان میں اپنے آبائی گھر کو چھوڑنے سے انکار کرتی ہیں۔ اس کے بعد کہانی کے مرکزی کردار سنی دیول کی جھلک دکھائی جاتی ہے، جو فسادات اور خوف کے ماحول میں انسانیت اور جرات کی علامت کے طور پر سامنے آتے ہیں۔
پریتی زنٹا، کرن دیول اور علی فضل بھی اہم کرداروں میں
ٹیزر میں پریتی زنٹا اور کرن دیول بھی سنی دیول کے ساتھ مختلف مناظر میں دکھائی دیتے ہیں، جہاں وہ ولن ابھمنیو سنگھ کی قیادت میں موجود پرتشدد ہجوم کا سامنا کرتے ہیں۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں علی فضل، خوشی ہجارے اور کنیکا کپور بھی شامل ہیں۔
مکالمے اصغر وجاہت کے، موسیقی اے آر رحمان کی
مشہور ڈرامے ’جس لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘ سے ادبی دنیا میں اہم شناخت رکھنے والے معروف ڈرامہ نگار اصغر وجاہت کے نے فلم کے مکالمے تحریر کیے ہیں۔ فلم کی موسیقی معروف موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، جبکہ گیت معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے لکھے ہیں۔
سنی دیول اور راج کمار سنتوشی کی کامیاب جوڑی ایک بار پھر ساتھ
یہ فلم سنی دیول اور راج کمار سنتوشی کے درمیان ایک اور اہم اشتراک ہے۔ اس سے قبل دونوں ’’گھائل، دامنی اور گھاتک جیسی کامیاب فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ’بٹوارہ 1947‘ 14 اگست 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…
جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…
کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…
اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…