Categories: انٹرٹینمنٹ

Arijit Singh Retirement: اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگرکے طورپرلیا ریٹائرمنٹ، اب فلموں کے لئے نہیں گائیں گے گانے

بھارتی میوزک انڈسٹری سے ایسی خبر سامنے آئی ہے، جس نے لاکھوں مداحوں کے دل توڑدیئے۔ اپنی آوازسے ہردل پرراج کرنے والے گلوکارارجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ (فلموں کے لئے گانا) چھوڑنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ اریجیت نے اس حیران کردینے والی خبرکا اعلان اپنے سوشل میڈیا ہینڈل (ایکس) کے ذریعہ کیا۔ اریجیت سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ اب کسی بھی نئی فلم کے گانے ریکارڈ نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ موسیقی (سنگیت) کی دنیا سے مکمل طورپرریٹائرنہیں ہو رہے ہیں۔

فینس کو حیران کرتے ہوئے اریجیت سنگھ نے لکھا، “سب کونیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک سامع کے طورپرسالوں میں اتنا پیاردیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب سے میں پلے بیک سنگرکے طورپرکوئی نئی اسائنمنٹ نہیں لوں گا۔ میں یہیں رک رہا ہوں۔”

اریجیت سنگھ جاری رکھیں گے موسیقی پرکام

اریجیت سنگھ نے مزید لکھا کہ یہ سفرشانداررہا اوربھگوان (خدا) نے ان پربہت مہربانی کی۔ خود کوایک “چھوٹا فنکار” قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں موسیقی کو مزید قریب سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ مداحوں (فینس) کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ اریجیت سنگھ  میوزک(موسیقی) بنانا بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے پروجیکٹس اورآزاد میوزک پر کام جاری رکھیں گے۔ اریجیت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کے پاس کچھ پروجیکٹس پہلے سے پائپ لائن میں ہیں، جنہیں وہ پورا کریں گے۔ یعنی اس سال فینس کو ان کے کچھ گانے سننے کو ملیں گے، جو پہلے ہی ریکارڈ کئے جاچکے ہیں یا جن پرکام چل رہا ہے۔

اریجیت سنگھ کا تازہ گانا

حال ہی میں اریجیت سنگھ کا نیا گانا ریلیزہوا، جس کا ٹائٹل ’مارت بھومی‘ ہے۔ یہ گانا سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ہے، جسے انہوں نے شریا گھوشل کے ساتھ مل کرگایا ہے۔ میوزک ہمیش ریشمیا نے دیئے ہیں۔ یہ فلم 17 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیزہونے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

39 minutes ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

2 hours ago