انٹرٹینمنٹ

AR Rahman: پولیس نے اسٹیج پر جا کر روکا اے آر رحمان کا لائیو کنسرٹ، آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کو جانا پڑا اسٹیج کے پیچھے

AR Rahman Pune Concert:  آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے ایک شو کو پولیس نے درمیان میں ہی روک دیا۔ اے آر رحمان اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ پولیس وہاں پہنچی اور شو کو روک دیا۔

یہ تھا معاملہ

مہاراشٹر کے شہر پونے کے راجہ بہادر مل علاقے میں گزشتہ رات اے آر رحمان کا میوزک کنسرٹ جاری تھا۔ اسی دوران اچانک پولیس وہاں پہنچ گئی اور اسے بند کروا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشہور موسیقار اے آر رحمان کو سننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ کنسرٹ میں جب لوگ رحمان کے گانوں پر رقص کر رہے تھے تو پولیس وہاں پہنچ گئی اور اسٹیج پر جا کر شو کو روک دیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ رات 10 بجے کے بعد وہاں کنسرٹ کی اجازت نہیں دی گئی۔

رحمان کی طرف سے نہیں آیا کوئی جواب

حالانکہ اے آر رحمان نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ لیکن شو کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ محبت دینے پر پونے کا شکریہ۔ گزشتہ رات تمام محبت اور جوش و خروش کے لیے آپ کا شکریہ! کیا ایسا رولر کوسٹر کنسرٹ تھا! اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ پونے کلاسیکی موسیقی کا اتنا بڑا گھر ہے! ہم آپ سب کے ساتھ دوبارہ گانے کے لیے جلد ہی واپس آئیں گے!

یہ بھی پڑھیں- Pakistan: وزیر اعظم شہباز شریف اور حنا ربانی کھر کی خفیہ گفتگو ‘لیک’ ، امریکہ چین کے ذکر سے مچی ہلچل

اے آر رحمان چلے گئے بیک اسٹیج

اس کے علاوہ بگ باس فیم گلوکار عبدو روزک نے بھی اس کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شو سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ کنسرٹ سے متعلق تصاویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جب اے آر رحمان اسٹیج پر مائیک لگا کر گا رہے تھے تو ایک پولیس افسر اسٹیج پر آیا اور کنسرٹ روکنے کا اشارہ کرنے لگا۔ شو بند ہونے کے بعد اے آر رحمان بیک اسٹیج چلے گئے اور اس کے بعد پروگرام رک گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP SIR: یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ایک ووٹر کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ! کیسے بن رہے ڈپلیکیٹ کارڈ؟

اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے…

26 minutes ago

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

1 hour ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

2 hours ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

2 hours ago