انٹرٹینمنٹ

AR Rahman accused of stealing ‘Shiv Stuti’ tune: اے آر رحمان پر ’شیو استوتی‘ دھن چوری کرنے کا الزام، 2 کروڑ کا جرمانہ، عدالت نے بھیجا نوٹس

نئی دہلی: مشہور میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان ایک بار پھر غلط وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے دھن کی نقل کرنے کے الزام میں ان پر اور فلم پروڈکشن کمپنی مدراس ٹاکیز پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ ایشوریا رائے بچن کی فلم ’پونیئن سیلوان 2‘ کے گانے ’ویرا راجہ ویرا‘ سے جڑا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں رحمان کو نوٹس بھیجا ہے۔

پدم شری ایوارڈ یافتہ استاد فیاض الدین واصف الدین ڈاگر نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ گانے ’ویرا راجہ ویرا‘ کی دھن ان کے والد ناصر فیاض الدین ڈاگر اور چچا ناصر ظہیر الدین ڈاگر کے بنائے ہوئے ’شیو استوتی‘ سے نقل کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ گانے کے بول مختلف ہیں لیکن گانے کی لے اور بیٹس بالکل ’شیو استوتی‘ کی طرح ہے اور اس کا کوئی کریڈٹ ان کے خاندان کو نہیں دیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے تسلیم کیا کہ یہ گانا ’شیو استوتی‘ کی مکمل نقل ہے۔ صرف چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رحمان اور پروڈکشن کمپنی نے ان کے کام کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ڈاگر کے کام کو مناسب کریڈٹ کے بغیر استعمال کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گانے میں واضح طور پر لکھا جائے کہ یہ مرحوم استاد ناصر فیاض الدین ڈاگر اور استاد ناصر ظہیر الدین ڈاگر کی ’شیوا استوتی‘ پر مبنی کمپوزیشن ہے۔ اسے تمام OTT پلیٹ فارمز اور آن لائن میڈیم پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ یہی نہیں ڈاگر خاندان کو بھی 2 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

عدالت نے واضح کیا کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی اصل کمپوزیشن کاپی رائٹ قانون کے تحت محفوظ ہیں۔ اگر کوئی کمپوزیشن کمپوزر کی اپنی ہے تو اسے مکمل قانونی حقوق حاصل ہوں گے۔

جبکہ اے آر رحمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ گانا ’ویرا راجہ ویرا‘ ایک اصل کمپوزیشن ہے۔ یہ مغربی موسیقی کے بنیادی اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے 227 مختلف لیئرس کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی روایات سے نمایاں طور پر مختلف ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ رحمان کے ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

7 minutes ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

52 minutes ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

2 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

3 hours ago