انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: سنجے دت کے مداحوں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ، سبھاش گھئی نے بھی شیئر کی ویڈیو

ممبئی: ’کھل نائک‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’ساجن‘ سمیت کئی فلموں سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے مداحوں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے سنجے دت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار بتایا ہے۔

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنے۔ اس دوران انہوں نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران کہا، ’’مجھے سنجے دت پسند ہیں۔ ان کے انداز، اداکاری اور ڈانس سمیت سب کچھ۔۔ ڈانس میں وہ بھلے ہی اچھے نہ ہوں، لیکن مجھے ان کے بارے میں سب کچھ پسند ہے۔ اس دوران فلمساز سبھاش گھئی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں فلم ’کھل نائک‘ کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔

ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے فلمساز سبھاش گھئی نے کیپشن میں لکھا، ’’کیا ’کھل نائک‘ اب بھی ہندی سنیما کے سب سے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک ہے؟ مجھے ابھی ابھی کہیں سے ایک کلپ ملی ہے، اسے ضرور دیکھیں، کیا ’کھل نائک‘ کبھی اسکرین پر واپس آئے گا؟ براہ کرم انتظار کریں۔‘‘

دراصل فلم ’کھل نائک‘ میں مادھوری دکشٹ اور جیکی شراف اہم کردار میں تھے۔ جیکی شراف نے سب انسپکٹر رام کا کردار ادا کیا۔ فلم ’کھل نائک‘ اپنی بہترین کہانی کے ساتھ ساتھ موسیقی کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ اس فلم کا گانا ’چولی کے پیچے کیا ہے‘ کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے، جسے الکا یاگنک اور ایلا ارون نے گایا تھا۔

یہ فلم 6 اگست 1993 کو ریلیز ہوئی تھی اور سال 1993 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

15 minutes ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

17 minutes ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

30 minutes ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

47 minutes ago