Akanksha Dubey: بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپراسٹارپون سنگھ اداکارہ آکانشا دوبے کے گھرپہنچ کراہل خانہ کوتسلی دی۔ پون سنگھ نے آکانشا کے اہل خانہ کو انصاف کی لڑائی میں ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آکانشا کے اہل خانہ کوانصاف ملنا چاہئے۔ اس افسوس کی گھڑی میں ہم سبھی ان کے ساتھ ہیں۔
پیر کے روز رات تقریباً 10 بجے بھوجپوری اداکار پون سنگھ مہلوک اداکارہ آکانشا دوبے کے آبائی گاوں برہدا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ پولیس کر رہی ہے اور ہمیں قانون پرمکمل بھروسہ ہے۔ متاثرہ فیملی کو انصاف ضرور ملے گا۔
پون سنگھ نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ
بھوجپوری سپراسٹارپون سنگھ نے کہا کہ میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا قدم اٹھائے گی، کیونکہ آکانشا اندر سے مضبوط تھی۔ وہ ہمیشہ ہنسی مذاق کرتی تھی، خوش رہتی تھی۔ وہیں، پون سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آکانشا کے ساتھ انصاف ہو، اس حادثہ سے ہم سبھی مایوس ہیں اور فیملی کے ساتھ ہیں۔ پون سنگھ سے پہلے ان کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ اکشرا سنگھ نے بھی آکانشا کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انصاف کی لڑائی میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Akanksha Dubey Post Mortem Report: آکانشا دوبے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، جسم پر ملے چوٹ کے نشان
واضح رہے کہ بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانشا دوبے گزشتہ دنوں وارانسی کے سارناتھ میں ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ حادثہ کے بعد ان کی پوری فیملی ممبئی سے سیدھے وارانسی پہنچی۔ ان کی ماں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ پرالزام لگاتے ہوئے سارناتھ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ حالانکہ ابھی تک سمر سنگھ اور اس کا بھائی سنجے سنگھ پولیس کی گرفتار سے باہر ہیں۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…