انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey’s Family Demands CBI Probe: آکانشادوبےکے گھروالوں نے  سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ،کہا کہ وارانسی پولیس پر بھروسہ نہیں

26 مارچ کو وارانسی کے سارناتھ علاقہ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں  پھانسی  سے لٹکی  ملی تھیں۔بھوج پوری اداکارہ آکانشاہ دوبے کے گھروالوں نے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ہے، حال ہی میں پولیس نے گلوکار سمر سنگ  کو غازی آباد سے گرفتار  کیا تھا ، ان پر اداکارہ کو خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے، اس معاملے میں دوسرے ملزم سنجے سنگھ کی تلاش کی جارہی ہے ۔

سی ایم یوگی سے معاملے کو دیکھنے کی اپیل

آکانکشا  دوبے کے خاندان کے وکیل ششانک شیکھر ترپاٹھی نے اے این آئی کو بتایا، “میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اکانکشا کے اہل خانہ نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ انہیں وارانسی پولیس پر اب بھروسہ نہیں ہے۔ آکانکشا کی والدہ کے مطابق گلوکار سمر سنگھ آکانکشا کو ہراساں کرتے تھے۔ آکانکشا کے گھر والوں کا ماننا ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل کیا گیا ہے۔

ملزم سمر سنگھ کو غازی آباد سے گرفتار کیا گیا تھا

 آکانکشا دوبے کے بوائے فرینڈ سمر سنگھ کو یوپی پولیس نے غازی آباد سے آکانکشا دوبے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آکانکشا دو بے  کی موت کے بعد سمر اور ان کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سمر سنگھ دہلی کی سرحد سے متصل غازی آباد کے نندگرام تھانے کے راج نگر ایکسٹینشن علاقے میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھپا ہوا تھا۔ ایک سینئر افسر نے بتایا تھا کہ سمر سنگھ کو مقامی پولیس اور وارانسی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے تحت گرفتار کیا تھا۔

آکانکشا کی ماں نے سمر سنگھ پر اپنی بیٹی کے قتل کا الزام لگایا

دوسری جانب ثمر سنگھ کی گرفتاری کے بعد اداکارہ آکانکشا کی والدہ نے ایک نیوز چینل  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے ملزم کو سخت سزا ملے اور پھانسی دی جائے۔ آکانکشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے سی ایم یوگی سے اپیل کی تھی کہ سمر سنگھ کے گھر پر بلڈوزر چلے۔ انہوں نے ملزم پر بیٹی کو تشدد  کرنے اور قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

34 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago