Akanksha Chamola Marriage Statement: اداکارہ آکانشا چمولا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ اداکارگوروکھنہ سے طلاق اوراپنی سیکسوئلٹی سے متعلق آکانشا چمولا نے واضح کیا ہے کہ اب وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی اپنے دم پراوراکیلے جینا چاہتی ہیں۔ نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے حالیہ ایپیسوڈ میں آکانشا اپنی قریبی دوست پامیلا سیرینا کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے دل کی بات شیئر کرتی ہوئی نظرآئیں۔
شادی سے دل بھرگیا: آکانشا چمولا
بات چیت کے دوران آکانشا نے بتایا کہ جب ان کی شادی اداکارگوروکھنہ سے ہوئی تھی، تب وہ محض 24 سال کی تھیَ اس پرپامیلا نے کہا کہ ان کی عمر ابھی بھی کم ہے اورمستقبل میں انہیں ایک اچھا جیون ساتھی (ہمسفر) مل سکتا ہے۔ اس پرآکانشا نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا، ”نہیں، میں دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔ میرا من اب شادی سے بھرگیا ہے۔ زندگی میں پہلی بارمیں اکیلے رہوں گی۔ نہ والدہ-والد کے گھراورنہ ہی شوہرکے گھر، بلکہ میرا اپنا گھرہوگا اورمیں اپنی زندگی اسی میں گزاروں گی۔‘‘
بائیسیکسوئل ہونے سے متعلق بھی کیا انکشاف
اس سے پہلے شوکے ’ججمنٹ ڈے‘ میں آکانشا نے اپنی سیکسوئلٹی سے متعلق بھی کھل کربات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بائیسیکسوئل ہیں اورشادی سے پہلے خواتین کے ساتھ بھی رشتوں میں رہ چکی ہیں۔ آکانشا نے کہا کہ ان کے کچھ خواتین کے ساتھ رشتے رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بہت زیادہ انت رنگ نہیں تھے، لیکن انہوں نے خواتین کے ساتھ جذباتی جڑاو محسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ انہیں زیادہ اطمینان اوراپنا پن محسوس ہوتا ہے۔
شومیں کئی اہم چہرے بھی شامل
فی الحال، “لاک اپ: سچ یا سزا” میں ستارے آکانشا چمولا کے علاوہ رام کپور، دھیرج دھوپر، شیوانگی جوشی، ہرشد چوپڑا، ریاض علی، سنیتا آہوجا، شریا کالرا، یوگیش راوت، صوفی موتی والا، مادھوری جین گرووراوربہت سے دوسرے معروف چہرے ہیں۔ واضح رہے کہ “لاک اپ” کا پہلا سیزن 2022 میں نشرہوا، جس کی میزبانی کنگنا رناوت نے کی۔ کرن کندرا نے جیلرکا کردارادا کیا اورکامیڈین منورفاروقی جیت گئے۔ دوسرے سیزن میں، مدمقابل درون گیم کرنسی حاصل کرنے کے لئے کام مکمل کرتے ہیں، جوانہیں کھانا اوردیگرضروری سہولیات مہیا کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…