انٹرٹینمنٹ

AICWA made a special appeal to PM Modi:  اےآئی سی ڈبلیو اے نے پی ایم مودی سے کی خصوصی اپیل، پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا ہینڈل پر مکمل پابندی عائد کی جائے

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی فلمی فنکاروں کے سوشل میڈیا ہینڈلز انسٹاگرام، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی لگا دی گئی۔ لیکن حال ہی میں کچھ پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پابندی ہٹا دی گئی ہے، جو سرخیوں میں ہیں۔اس معاملے پر آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن (اےآئی سی ڈبلیو اے) کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے  خاص اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ آئیے اس معاملے کو تفصیل سے جانتے ہیں۔

AICWA کی پی ایم مودی سے اپیل

پاکستانی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر سے پابندی ہٹانے کے معاملے پر آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ AICWA نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک تازہ ترین ٹویٹ کرکے اس معاملے پر اپنا موقف دیا ہے اور لکھا ہے-آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) کے صدر سریش شیام لال گپتا نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر ایک سنگین قومی مسئلہ پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔اس خط میں AICWA نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے اور یوٹیوب چینلز ایک بار پھر ہندوستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔AICWA کا ماننا ہے کہ یہ ہمارے ملک کے شہیدوں کی توہین ہے اور ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کمانے والے کسی بھی شکل میں بھارت کے خلاف دہشت گردی کی حمایت نہیں کر سکتے۔

دہشت گردی اور تفریح ​​کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے – AICWA

AICWA نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، چینلز اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے کام پر فوری اور مستقل پابندی عائد کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ “بھارت سے پیسہ کمانے والے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف دہشت گردی کو فروغ نہیں دے سکتے۔ دہشت گردی اور تفریح ​​کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔”

پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک بار پھر بلاک کر دیے گئے

آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے کئی بڑے اقدامات اٹھائے جن میں سے ایک پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا تھا۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی سفارش پر بھارتی حکومت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کردی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سامنے آنے لگے۔ صبا قمر، ماورا حسین، فواد خان، احد رضا میر، یمنا زیدی اور دانش تیمور سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارتی یوزرکو دکھائی دینے لگے۔اس کے علاوہ ہم ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل اور ہر پل جیو جیسے پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی دوبارہ چلنے لگے۔ لیکن اب انہیں دوبارہ بلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amitabh Bachchan birthday: دوستی نبھانے کے لیے سیاست میں آئے امیتابھ بچن، پھر کیوں چھوڑ دی سیاست؟ جانیے پوری کہانی

امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…

30 minutes ago

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

1 hour ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

2 hours ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

2 hours ago